20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نشہ آور ادویات، نشیلی اشیاء وغیرہ کی ضبطی کی صورت میں افسروں، مخبروں اور دیگر افراد کو انعامات سے نوازنے کیلئے حکومت نے نئے رہنما خطوط جاری کئے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے 10 اکتوبر 2017 کو مخبروں اور سرکاری افسروں کو انعامات سے نوازنے سے متعلق کام کو منضبط کرنے کے لئے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جسے ’’افسروں، مخبروں اور دیگر افراد کو انعامات سے نوازنے کے لئے رہنما خطوط 2017 ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

 اس پالیسی کے مطابق کوئی افسر اپنے پورے کیریئر کے دوران 20 لاکھ اور ایک وقت میں 50 ہزار  روپے کا انعام پانے کا اہل ہے، تاہم غیر معمولی صورت حال میں چوٹی کی مرکزی ایوارڈ زکمیٹی کے ذریعے کسی شخص کو زیادہ سے زہادہ  دو لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جاسکتا ہے۔ قابل اجازت مجموعی انعام کا 50 فیصد تک پری  -ٹرائل مرحلے میں بھی دیا جاسکتا ہے اگر کیمیکل لیب سے موصول ہونے والی رپورٹ مثبت ہو۔ اس پالیسی کے مطابق انعام کو منظوری دینے  والی اتھارٹی  کو مخبروں  کو انعام دیتے وقت اس کے عوامل پر بھی غور کرنا چاہئے۔ ان عوامل میں اطلاع کی درستگی۔ اس کام میں درپیش خطرات  مخبر کے ذریعے دی گئی مدد کی نوعیت اور اس کی حد اور یہ کہ جو اطلاع دی گئی ہے اس سے ڈرگس ٹریفیکنگ ریکٹ میں شامل شخص کا سراغ بھی ملتا ہے یانہیں۔ وزارت داخلہ کا نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کوآرڈی نیٹنگ ایجنسی بھی بناتا رہا ہے تاکہ نشہ آور ادویات کی روک تھام کے شعبے میں کام کرنے والی دیگر مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے انعامات سے متعلق تجاویز پر کارروائی کی جاسکے۔

انعامات سے متعلق رہنما خطوط 2017 بناتے وقت حکومت ہند نے درج ذیل اصول بھی وضع کئے ہیں:

0              انعام معمول کے ایک عمل کے طور پر نہیں دیا جانا چاہئے۔

1              مخبروں کو انعامات دینے کے لئے اہلیتی معیار مقرر کیا گیا۔

2              ضبطی اور ضبطی کے بعد جانچ پڑتال کو متاثر کرنے والے اطلاعات کو فروغ دینے کے لئے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے کی گئی خصوصی کوششوں کے لئے التزامات۔

3              اس کے دائرے سے ہر اس کام کو باہر رکھا گیا ہے جس کی انجام دہی کسی افسر نے  انفرادی سطح پر اپنے معمول کے فرائض کے تحت انجام دیا ہو

نئے رہنما خطوط کے مطابق انعام کی یہ اسکیم نافذ ہوگی:

0              ان مخبروں کے سلسلے میں جن کی اطلاع کے نتیجے میں نشہ آور ادویات، نشیلی اشیاء، کنٹرولڈ اشیاء وغیرہ کی ضبطی عمل میں آئی ہے۔

1              این ڈی پی ایس قانون 1985 کے التزامات کے تحت وہ مرکزی؍ ریاستی ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے  بااختیارافسر ،جنہوں نے ضبطی کی ہو، کامیابی کے ساتھ جانچ پڑتال کی ہو اور جانچ پڑتال کے بعد کا کام انجام دیا ہو۔

2              مرکزی؍ ریاستی؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وہ اہلکار جنہوں نے این ڈی پی ایس قانون 1985 اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں یا جاری کئے گئے احکامات کے التزامات کی خلاف ورزی کا پتہ لگانے میں مدد کی ہو۔

انعامات کے متعلق نئے رہنما خطوط میں نہ صرف یہ کہ نئی نشہ آور ادویات ؍ نشیلی اشیاء کو  نظرثانی شدہ انعاماتی پالیسی میں جگہ دی گئی ہے بلکہ نشہ آور ادویات کی ضبطی کے لئے مقررہ انعامات میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ انعامات اسکیم میں درج ذیل جدول ایک اور دو کے مطابق انعام کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نمبر شمار سامان زیادہ سے زیادہ انعام کی مجوزہ شرح (فی کلو گرام) مقررہ خالص پن
1 افیم 6,000/- معیاری افیم
2 مورفین بیس اور اس کےنمکیات 20,000/- 90 فیصد یا اس سے زیادہ این ہائڈرس مورفین
3 ہیروئن اور اس کے نمکیات 1,20,000/- 90 فیصد یا اس سے زیادہ ڈائی سیٹائل مورفین
4 کوکین اور س کے نمکیات 2,40,000/- 90 فیصد یا اس سے زیادہ این ہائی ڈرس کوکین
5 حشیش 2,000/- 4 فیصد یا اس سے زیادہ ٹی ایچ سی مشمولات سے متصف
6 حشیش آئل 10,000/- 20 فیصد یا اس سے زیادہ ٹی ایچ سی مشمولات سے متصف
7 گانجا 600/- تجارتی نقہ نظر سے گانجے کے طور پر قابل قبول ہو
8 مینڈریکس ٹیبلیٹس 2000/- میتھا کوالون کی موجودگی
9 ایمفیٹمین، اس کے نمکیات اور محلول 20,000/- 100فیصد خالص اے ٹی ایس، کم خالص پن کے معاملے میں مقررہ شرح کے حساب سے کمی
10 میتھام فیٹامین، اس کے نمکیات اور محلول 20,000/-

 

100فیصد خالص اے ٹی ایس، کم خالص پن کے معاملے میں مقررہ شرح کے حساب سے کمی
11 ایکٹیسی یا 3،4 میتھالین ڈائن اوکسی میتھام فیٹامین (ایم ڈی ایم اے) 15,000/1,000 ٹیبلیٹ ایم ڈی ایم اے کی موجودگی
12 لائی سرجک ایسڈ ڈائی ایتھی لیمائڈ (ایل ایس ڈی) 30 روپے فی بلاٹ ایل ایس ڈی کی موجودگی
13 غیر قانونی افیم کی فصل کی تباہی 10 ہزار روپے فی ہکٹیئر
14 غیر قانونی کنابیز کی فصل کی تباہی 10 ہزار روپے فی ہکٹیئر
15 پوپی اسٹرا 240 (موجودہ گلی قیمت کا 20 فیصد)

نوٹ: (1)نمبر شمار 13 اور 14 کے لئے مقررہ زیاد ہ سے زیادہ انعام پوری ٹیم کے درمیان تقسیم کیا جائے گا نہ کہ ایک افسر کو دیا جائے گا۔

(2)شرح کے حساب سے انعام کی رقم کم کردی جائے گی اگر متعلقہ سامان طے شدہ معیار سے کمتر درجہ کا ہو۔

نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹانسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت ضبط شدہ کنٹرولڈ؍ نشیلی اشیاء وغیرہ کے معاملے میں انعام کی شرح:

 نمبرشمار سامان (کنٹرولڈ ؍ نشیلی اشیاء ؍ مصنوعی ادویات)  زیادہ سے زیادہ انعام کی شرح  مقررہ خالص پن
1 ای فیڈرین، اس کے نمکیات اور محلول 280 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
2 سیوڈو-ای فیڈرین ، اس کے نمکیات اور محلول 480 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
3 ایسیٹک این ہائیڈرائڈ 10 روپے فی لیٹر 100 فیصد
4 کیٹامین، اس کے نمکیات اور محلول 700 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
5 اینتھرے نیللک ایسڈ 45 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
6 این- ایسیٹیل اینتھرے نیللک ایسڈ 80 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
7 ڈائیزے پام اور اس کے محلول 0.53 روپے فی پانچ ملی گرام ٹیبلٹ 100 فیصد
8 الپرازولم اور اس کے محلول 0.20 روپے فی پانچ ملی گرام ٹیبلٹ 100 فیصد
9 لوریزیپام اور اس کے محلول 0.296 روپے فی پانچ ملی گرام ٹیبلٹ 100 فیصد
10 الپریکس اور اس کے محلول 0.52 روپے فی پانچ ملی گرام ٹیبلٹ 100 فیصد
11 بیوپرے نورفین؍ ٹی ڈی جیسک اور اس کے محلول 25 ہزار روپے فی کلو گرام 100 فیصد
12 ڈیکسٹرو پرو فوکسیفین، اس کے نمکیات اور محلول 2ہزار 880 روپے فی کلو گرام 100 فیصد
13 فورٹوین اور اس کے محلول 1.044روپے فی 30ملی گرام وائل 100 فیصد

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More