15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نظم وضبط ، تربیت اورہنرمندی ہرپیشہ کے لئے اہمیت کی حامل چیزیں ہیں :نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے کہاہے کہ نظم وضبط ، تربیت اورہنرمندی ہرپیشے کے لئے اہم چیزیں ہیں ۔ موصوف کل حیدرآباد میں آندھراپردیش کے سابق وزیزاعلیٰ اور سابق گورنرتمل ناڈو، جناب کے روسیّاکو ہدیۂ تہنیت پیش کرنے سے متعلق تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹرجناب محمد محمود علی اور دیگرمعززین بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

          جناب روسیاکے متعلق گفتگوکرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ہند نےکہاکہ ان کی عہدبندگی اوروابستگی نئے سیاستدانوں کے لئے باعث ترغیب ہیں ۔ عوامی رہنماوں کو ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں برتاؤکرناچاہئے اوردوسروں کے لئے نمونہ عمل پیش کرنا چاہئے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے پارلیمنٹ اورریاست کی قانون ساز اسمبلیوں میں اکثروبیشترہونے والی دخل اندازیوں کے تئیں تشویش کا اظہارکیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے رجحانات سے پورے نظام کو نقصان پہنچے گا، نظام کمزورہوگا، جو جمہوریت کے لئے اچھی چیز نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جس انداز میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیاں کام کررہی ہیں اس پرایک وسیع تبادلہ خیالات کی ضرورت ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ ناخواندگی ، بھوک اور تفریق بڑی تشویشات میں شامل ہیں ۔ آج کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل کا حل تلاش کرے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More