18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نظم و ضبط میں رہو، سچی قدروں کو اپناؤ، اصولوں کو اپناؤ اور عورتوں کا احترام کرو

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بچوں سے کہا ہے کہ وہ نظم و ضبط میں رہیں اور دوسروں کی مدد کرنےکے  لئے سچی قدروں پر عمل کریں ۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ  انہیں سچی قدروں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ جناب وینکیا نائیڈو آج یہاں یونیسکو کی سرپرستی میں یوکرین اور پولینڈ میں منعقد ہوئے بہادر بچوں کے بین الاقوامی فیسٹول میں’ دی انٹر نیشنل مومینٹ آف چلڈرین اینڈ دیئر فرینڈس‘ میں  ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔

 نائب صدر نے کہا کہ بہت سے موجودہ چیلنجز  مختلف ثقافت کی مناسب سمجھ کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ طلباء کے ثقافتی تبادلوں سے  ملکوں کے درمیان امن کو فروغ دینے تعلقات کو بڑھانے اور اعتماد سازی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

 نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ مختلف ملکوں کی ثقافت کی سمجھ اور تفہیم سے بچے عالمی سطح پر اچھے شہری بنتے ہیں ۔ انہوں نے اُن میں صبر و تحمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہےا ور  وہ مختلف نقطہ نظر ،ریتی  رواج کا احترام کرتے  ہیں انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کے منفی اثر سے با خبر رہیں اور ہمیشہ  اسے معلومات حاصل کرنے کے لئے ہی  استعمال کریں۔

 نائب صدر نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنے مقصد طے کریں اور اس وقت تک بہت تحمل کے ساتھ سخت محنت کریں جب تک کہ ان کا مقصد پورا نہیں ہو جاتا ۔ انہوں نے اس موقع پر سوامی وویکا نند کے الفاظ یاد کئے۔ ’اٹھو ،جاگو اور اس وقت تک مت روکو جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہو جاتا‘۔

نائب صدر نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ بہت سی زبانیں سیکھیں لیکن ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی مادری زبان کو نا نظر انداز کریں ۔ زبان  ،ثقافت ،قدروں  اور روایتی معلومات کو مجسم کرتی ہےاور اس لئے  زبان کا تحفظ لازمی ہے تاکہ ایک تہذیب کے وسیع تر ثقافتی پہلوؤں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More