نئیدہلی۔ ۔صاف ستھری گنگا کے لئے قومی مشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے نمامی گنگے پروگرام کے تحت سولہویں میٹنگ میں 929 کروڑ روپئے مالیت کے 12 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔
دلّی کے لئے گندے پانی کو صاف بنانے کے دو پلانٹوں (ایس ٹی پی) کو منظوری دی گئی ہے جس پر 580 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد مزید 340 ایم ایل ڈی پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ پہلا پروجیکٹ کورونیشن پلر پر 318 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کا ایک ایس ٹی پی ہے جبکہ دوسرا پروجیکٹ چھترپور اسمبلی حلقے میں واقع ہے جہاں گندے پانی کی نکاسی کے لئے مختلف پمپنگ اسٹیشن ہیں اور اس کے تحت مجموعی طور پر 22.5 ایم ایل ڈی صلاحیت کے 9 ایس ٹی پی تعمیر کیے جائیں گے۔ ان پروجیکٹوں کے تحت گندا پانی جمع کیاجائیگا اور اسے صاف ستھرا بنانے کیلئے ایس ٹی پی بھیجا جائیگا۔ صاف کیا گیا پانی قریب کے 8 آبی ذخائر کے فروغ اور انہیں صاف ستھرا بنانے کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ نیز اس پانی کو سینچائی کے مقصد سے استعمال کیا جائیگا۔ مرکزی حکومت اس پروجیکٹ کیلئے 256 کروڑ روپئے فراہم کریگی۔
اترپردیش کیلئے بہت سے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جس پر مجموعی طور پر 128 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔
مغربی بنگال کیلئے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن پر 50 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔