27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کی امنگیں و امیدیں ہندوستان کا مستقبل طےکریں گی: ڈاکٹر جتیندرسنگھ

Youth aspiration will determine India's future: Dr Jitendra Singh
Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ شمال مشرقی خطے کی ترقی( ڈونیئر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج یہاں کہا کہ نوجوانوں کی امنگیں و امیدیں ہندوستان کا مستقبل طے کریں گی، کیونکہ آئندہ پانچ برسوں کے اندر ہندوستان کے عروج کی رفتار دنیا کے ممالک کے پائیدان پر سب سے آگے ہوگا۔

عالمی یوم صنعت سازی کے موقع پر ایسوچیم کے ذریعہ منعقدہ ایک سیمینار میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں، جہاں 70 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر ہے، مستقبل کے کسی بھی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اسے نوجوانوں پر مرکوز ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں صنعت سازی کے مختلف ڈھانچوں یا نقشوں کو نوجوانوں کی نظر سے بھی دیکھے جانے چاہئے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے متحرک آؤٹ ریچ کے نتیجے میں نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے ہندوستان ایک دلکش یا پسندیدہ مقام بن گیا ہے، بلکہ وہ لوگ بھی جو کئی دہائیوں پہلے سبز خطے (روزگار) کی تلاش میں ہندوستان چھوڑ کر بیرون ممالک میں منتقل ہو گئے تھے، اب واپس آنا چاہے ہیں اور کسی کام صنعت کا یہاں آغاز کرنے کےلئے پُرامید ہیں۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ نوجوان میں ترغیب یا رجحان کی کوئی کمی نہیں ہے، جس پر کام کرنا ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سمجھنا اہم ہے کہ ایک نوجوان شخص میں کیا صلاحیت ہے اور وہ سب سے بہترین صلاحیت کس شعبے میں رکھتا ہے۔ ساتھ یہ سمجھنا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم عمروں کے دباؤ یا سماجی دباؤ کے باوجود بھی وہ کیا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔

مستقبل کے صنعت سازوں کو لائق، با اختیار بنانے کیلئے ان کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ نکھارنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ سماجی مزاج اور برتاؤ میں تبدیلی لانے کیلئے ایک بڑے بیداری پروگرام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرنے کیلئے حکومت ہند کی اسٹارٹ اپ اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے انکشاف کیا کہ جو نوجوان شمال مشرق میں کوئی صنعت شروع کرنا چاہتے ہیں، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے ان کیلئے اضافی مراعات کے ساتھ حکومت ہند کے ‘‘ اسٹارٹ اپ’’ پروگرام کو وینچر فنڈ کی شکل میں فراہم کرایا ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی سفیر ڈیوڈ کارمن، ایسوچیم کے صدر جناب سندیپ ججودیا اور ایسوچیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر راؤت نے دیگر کے ساتھ شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More