16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے جمہوریہ کوریہ کی وزارت تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاست کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دلّی، ہندوستان کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور جمہوریہ کوریہ کی تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کی وزارت نے کھیل کود کے شعبے میں تعاون کی غرض سے آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے۔ مفاہمتی دستاویز پر ہندوستان کی جانب سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور اور کوریہ کی جانب سے تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر جناب ڈو جونگ وان نے دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمتی دستاویز کا مقصد جوابی کارروائی اور باہمی مفاد کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے دوران تعاون میں سہولت اور فروغ کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔ اس مفاہمتی دستاویز کے تحت تعاون میں (i) کوچ، ایتھلیٹس، ماہرین کا تبادلہ، (ii) سائنسی اور طریقہ کار میں استعمال ہونے والے مواد کا تبادلہ، (iii) ایتھلیٹس (کھلاڑیوں) اور افسران کی مشترکہ تربیت اور (iv) دونوں ملکوں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کھیل کود کے مقابلوں، سمینار، سمپوزیم اور کانفرنسوں میں شرکت وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تعاون کے مختلف شعبوں میں کھیل کود کی انتظامیہ، کھیل کود کے فیڈریشنوں اور کھیل کود سے متعلق دوسرے اداروں کے مابین تبادلے اور امداد باہمی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مفاہمتی دستاویز پر دستخط پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ ایسی پہل سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف کھیل کود کے شعبوں میں بھی بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی تعاون میں توسیع ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو کھیل کود جیسے تیراندازی اور تائیکونڈو جیسے کھیلوں میں، جن میں جمہوریہ کوریہ صف اوّل کے ممالک میں سے ایک ہے، اشتراک کرنا ہوگا۔ جمہوریہ کوریہ کے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے انتظام و انصرام اور کھیل کود کے گورننس کے بہتر طریقے کے مطالعہ کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنے نظام کو بہتر بناسکیں۔

اس موقع پر جمہوریہ کوریہ کے تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر جناب ڈوجونگ وان نے کہا کہ ان کا ملک کھیل کود کے شعبے میں ہمیشہ ہی ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند رہا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ رشتہ قائم کرنا ان کے ملک کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لئے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں ہندوستان کی مدد کرکے خوشی حاصل ہوگی۔ کوریائی وفد نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو اپنے ملک آنے کی دعوت دی۔

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اس موقع پر کوریائی وزیر موصوف کو رام چرتر مانس کا آڈیو کلیکشن اور مہاتما گاندھی کے اقوال کے انتخابات پیش کئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More