21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر کرن ریجی جو نے ہندوستانی تیراندازوں کی عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں ان کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کیلئے عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن ریجی جو نے آج گزشتہ ہفتےہرٹوجین بوش، نیدرلینڈ میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں ہندوستانی تیر اندازوں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی عزت افزائی کی۔ وزیر موصوف نے آج یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے صدر دفتر میں تیر اندازوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹوکیو-2020 کے لئے اولمپک کوٹاجیتنے اور چمپئن شپ میں تین میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ہندوستان نے عالمی تیر اندزی چمپئن شپ میں ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے حاصل کر کے اب تک بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں۔ ہندوستان نے اسی مقابلے میں سال 2015 میں 2 چاندی کے تمغے حاصل کئے تھے، جو کہ تیر اندازی میں ہندوستان کی دوسری سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ ان چمپئن شپس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی ٹیم میں انانوداس، ترون دیپ رائے اور پروین چڈھا شامل ہیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جناب ریجی جو نے کہا کہ حکومت ان کھلاڑیوں اور دوسرے کھیلوں کے ان کھلاڑیوں کے لئے جنہوں نے کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اولمپک میں تمغے جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کے لئے تمام طرح کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایتھلیٹس کو ہر ممکن اور تمام طرح کی مدد فراہم کرے گی ، جو وہ چاہتے ہیں، خواہ وہ کوچنگ ہو یا تکنیکی سہولیات۔ جناب ریجی جو نے کہا کہ ‘‘ میں بہت خوش ہوں کہ مردوں کی ٹیم نے اولمپک کوٹا حاصل کر لیا ہے اور خواتین کی ٹیم بھی بہت پُراعتماد ہے۔

ہندوستان تیر اندازی میں بہت مضبوط رہا ہے اور اگر کھیلوں میں ہم اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو ہم اس بات کو ثابت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

تیر انداز اتانوداس نے 2008 میں بین الاقوامی ڈیبو بنا لی تھی اور ان کی موجودہ عالمی رینکنگ 22 ہے۔ ترون دیپ رائے نے تیر انداز کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز 2003 میں کیا تھا، جب وہ محض 19 سال کے تھے۔ وہ 2005 میں عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی مردوں کی ریکروٹیم کا بھی حصہ تھے، جبکہ پروین چڈھا نے اپنے کریئر کا آغاز ایتھلیٹکس میں کیا اور پروفیشنل آرچری میں مقام حاصل کرنے کے لئے ایک سال کا عرصہ اور ایتھلیٹکس میں ان کی تربیت کا وقت لیا اور تیر اندازی میں مہارت حاصل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہاڑی پر کام کرنے والے ایک مزدور کا بیٹا ہونے کی وجہ سے وہ تیر اندازی کے مہنگے سازوسامان اور آلات نہیں خرید سکتا تھا۔ تاہم وہ حکومت کی اسکیموں کے ذریعہ موصولہ تعاون کی وجہ سے اس کھیل میں اپنا کریئر حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکاہے۔

اس سال جیتے ہوئے نقرئی تمغے کے ساتھ مردوں کی ٹیم نے آئندہ سا ل ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں جگہ بنا لی ہے، جس کے سبب اولمپکس میں انفرادی ریکرو مقابلے کے لئے بھی بھارتی مرد 3 مکمل ایتھلیٹ کوٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

خواتین کے زمرے میں، جیوتی سریکھا ویننم نے خواتین کی کمپاؤنڈ تیر اندازی میں انفرادی طور پر ہندوستان کے لئے پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کی یسین بوسٹن کو شوٹ آف میں ہرا کر یہ کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ویننم ایک تربیت یافتہ تیراک بھی ہیں اور انہوں نے 4سال کی عمر میں دریائے کاویری کو 3 مرتبہ پار کر کے لمکا بک  آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

ویننم کا بھی یہ دوسرا عالمی چمپئن شپ ٹیم میڈل ہے، کیونکہ وہ بھی عالمی چمپئن شپ 2017 میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھیں اور ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ویننم نے ورلڈ کپ فائنل سمیت 2018 کے عالمی کپ مقابلوں میں مکسڈ ٹیم میں 5 میڈل حاصل کئے تھے۔ بھارتی خواتین کمپاؤنڈ ٹیم نے 2018 کی ابتدا سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے ایشیئن گیمز میں چاندی کا تمغہ، برلن اور انتالیہ ورلڈ کپ میں بھی چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔ ویننم اور مسکان کراران تمام فتوحات کا حصہ رہی ہیں۔ کرار کو پہلی بین الاقوامی فتح 2017 میں حاصل ہوئی، لیکن اس کو بڑی فتح عالمی چمپئن شپ سے پہلے ملی، جب اس نے مارچ 2018 میں بنکاک میں تیر اندازی ایشیاء کپ، مرحلہ1 مقابلے کے فائنل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹریننگ سے متعلق تمام طرح کا تعاون فراہم کرنے کے علاوہ ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اولمپکس کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں/ٹیم کو فوکس اور اسکلز کو بہتر بنانے کے لئے دماغی تربیت (کاؤنسلنگ) دینے کا انتظام بھی کر رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More