15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوان پولس افسران کو ٹیکنالوجی کی ترقی کے شعبے میں کثیر جہتی رول ادا کرنے کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہئے:راج ناتھ سنگھ

Young police officers should orient themselves for a multi-dimensional role in the era of technological growth Shri Rajnath Singh
Urdu News

نئی دہلی؍ مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوان پولس افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے شعبے میں کثیر جہتی رول ادا کرنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ آج یہاں انڈین پولس سروسز (آئی اپی ایس) افسران کے 69 ویں بیچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دانشورانہ امتیاز کے طورپر رویہ جاتی اور رویہ رخی یکساں طورپر اہم ہے۔انہوں نے افسران سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کو ہمدردی کے ساتھ حل کریں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا رویہ اپنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے کیرئیر کے دوران پولس افسران کی جو خصوصیات ہونی چاہئے وہ ایمانداری،دیانتداری، کڑی محنت اور اپنے روز مرہ کے کاموں میں مستقل جدوجہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے مقصد کے احساس  کے ساتھ ذمہ داری سنبھالنا آئی پی ایس افسر کے ملازمت کی خصوصیت ہونی چاہئے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پولس کے کام کاج کے فروغ اور لوگوں کے مسائل سے جلدی اور موثر طورپر نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سماج کی سوچ آئی پی ایس افسران کے تئیں مثبت ہونی چاہیے اور اسی طرح آئی پی ایس افسران کے اندر عوام کے تعلق سے حساسیت، تحفظ اور ان کی سلامتی کا شعور پیدا ہونا چاہئے، تاکہ عوام اپنے مسائل کے بارے میں آئی پی ایس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکیں اور انہیں آسانی کے ساتھ حل کرا سکیں۔وزیر داخلہ نے افسران کو اس بات پر ابھارا کہ وہ ترقی کے نقطہ نظر کے ساتھ اپنے مستقبل کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں بابصیرت قائدانہ رول ادا کریں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آئی پی ایس افسران کو اپنے ٹیم ارکان کو مستقل بنیاد پر ترغیب دیتے رہنا چاہئے، ان پر مناسب نظر رکھنی چاہئے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور جواب دہی کے ساتھ اچھی حکمرانی کامیابی کا منتر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More