17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نومبر2017میں سیاحت کے ذریعے بیرونی زرمبادلہ کی آمد

Urdu News

 نئی دہلی، سیاحت کی وزارت بھارت میں سیاحت کے ذریعے ہونے والی بیرونی زرمبادلہ کی کمائی (ایف ای ای) کا ماہانہ تخمینہ روپے اور ڈالر دونوں میں جاری کرتی ہے۔ یہ تفصیل آر بی آئی کی ادائیگی کے توازن کے ٹریول ہیڈ کے کریڈٹ ڈاٹا کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔ بھارت نے سیاحت کے ذریعے نومبر 2017 میں ایف ای ای کا تخمینہ اور جنوری تا نومبر 2017 کا تخمینہ مندرجہ ذیل ہے۔

زرمبادلہ کی کمائی (ایف ای ای )سیاحت کے ذریعے (روپے میں)

*نومبر2017 کے مہینے کے دوران ایف ای ای 16640 کروڑ روپے رہی جبکہ نومبر 2016 میں یہ  14259 کروڑ روپے تھی اورنومبر  2015 میں یہ 12649 کروڑ روپے تھی۔

*نومبر2016 کے مقابلے نومبر 2017 میں ایف ای ای میں نمو کی شرح 16.7 فیصد رہی جبکہ نومبر 2015 کے مقابلے نومبر 2016 میں یہ اضافہ 12.7  فیصد تھا۔

*جنوری تا نومبر 2017 ایف ای ای کا تخمینہ 160865 کروڑ روپے تھا جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے 16.9 فیصد زیادہ ہے۔ البتہ جنوری تا نومبر 2016 میں ایف ای ای 137588 کروڑ روپے رہی جو جنوری تا نومبر 2015 کے مقابلے 13.7 فیصد زیادہ ہے۔

سیاحت کے ذریعے بیرونی زرمبادلہ کی کمائی (ایف ای ای) (امریکی ڈالر میں)

*نومبر2017 کے مہینے میں ایف ای ای 2.566 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ نومبر 2016 میں یہ 2.110 ارب امریکی ڈالر تھی۔ نومبر 2015 میں ایف ای ای 1.912 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

*نومبر 2016 کے مقابلے نومبر 2017 میں امریکی ڈالر کے لحاظ سے ایف ای ای میں 21.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نومبر 2015 کے مقابلے نومبر 2016 میں یہ شرح نمو 10.4 فیصد تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More