15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘نو انڈیا پروگرام’کے شرکاء کے ساتھ کپڑے کی صنعت کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی کی ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، نو انڈیا پروگرام(کے آئی پی) کے 51ویں ایڈیشن کے شرکاء نے آج نئی دہلی میں کپڑے کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی سے ملاقات کی۔  گجرات کے اشتراک سے کے آئی پی کے اس ایڈیشن کا انعقاد 5تا 29جنوری 2019ء کے دوران ہو رہا ہے۔نو انڈیا پروگرام کے  یہ شرکاء10 جنوری تا 19 جنوری 2019ء تک دس دنوں کے لئے گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔ اس پروگرام کے کل 40 شرکاء ہیں، جن میں سے 26خواتین شرکاء ہیں۔ ان شرکاء کا تعلق فجی، گویانا، ماریشش، میانمار، جنوبی افریقہ ، سری لنکا،سورینام، ترینداد اینڈ ٹوبیگو اور امریکہ پر مشتمل 8  ملکوں سے ہے۔

‘نو انڈیا پروگرام’یعنی ہندوستان کو جانئے پروگرام  کے آئی پی ایک 25 روزہ تعارفی پروگرام ہے، جس کا اہتمام امور خارجہ کی وزارت کے ذریعے ہندوستان کی ریاستوں کے اشتراک سے کیاجارہا ہے۔ یہ حکومت ہند کا ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد ہندوستانی برادری کے 18 تا 30 برس کے عمر گروپ کے طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد کو اپنے مادر وطن سے جوڑنا ہے۔اس کا اہم مقصد  ہندوستانی برادری کے نوجوان نسل کو تحریک دینا اور ان کے اذہان کو متاثر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں  انہیں ہندوستان آرٹ، ثقافتی وراثت ، کلچر اور ملک کے متنوع طرز زندگی اورمتعدد شعبوں میں ہندوستان کی ترقی  سے واقف کرانا ہے۔

‘نوانڈیا پروگرام’ کے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ہندوستان میں زراعت کے بعد دوسرا سب سے بڑا آجر شعبہ ہے اور جس کے کل افرادی قوت کا 70 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔30 منٹ کے اپنے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر اور ہندوستانی تہذیب وثقافت کے مختلف  پہلوؤں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے روایتی طریقے سے ہاتھ سے بُنے ہوئے کپڑوں کو فروغ دینے کے لئے اب تک کے پہلی قومی ہینڈ لوم  ڈے تقریبات کے حصے کے طورپر 7 اگست 2015ء کو جاری کئے گئے انڈیا ہینڈلوم برانڈ کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ محترمہ اسمرتی ایرانی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دہلی  ہاٹ کا دورہ کرنے کی تلقین کی، تاکہ وہ دستکاری کے متعدد بیش قیمتی مصنوعات کو دیکھ سکیں۔ انہوں نے ان شرکاء کو ملک کا نبض محسوس کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں کے دورے کا بھی مشورہ دیا۔

امور خارجہ کی وزارت نے 2004 ء سے لے کر اب تک ‘نو انڈیا پروگرام’ کے 49 ایڈیشنوں کا انعقاد کیا ہے،جس میں بیرون ملک سے تقریباً 1600 سے زائد ہندوستانی نژاد نوجوانوں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More