18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نَوروکے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

President of India’s message on the eve of Independence Day of Zimbabwe
Urdu News

نئی دہلی۔30؍جنوری۔صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے عوامی جمہویہ نورو کے قومی دن (31 جنوری 2017) کے موقع نورو کی سرکار اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ عوامی جمہوریہ نورو کے صدر مملکت عزت مآب جناب بیرن دیواویسی وقا ، ایم پی کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں جناب مکھرجی نے کہا کہ عزت مآب صدر محترم میں حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ نورو کے قومی دن کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان اور نورو کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات میں مسلسل وسعت اور گرم جوشی پیدا ہورہی ہے اور تعلقات میں تنوع سے دونوں فریقوں کو مزید اطمینان وتشفی حاصل ہورہی ہے ۔ بحرالکاہل خطے کی اس جزائری مملکت کے ساتھ فورم فار انڈیا پیسیفک آئرلینڈ کوآپریشن اور دیگر فورموں کے تحت ہونے والے مذاکرات سے بحرالکاہل کے خطے میں واقع جزائری مملکتوں کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے اور ان کے تدارک کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ نورو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک سینٹر فار ایکسیلنس قائم کرنے اور ’’سولر ماماز‘‘کی تربیت کے ذریعے نورو کے 200 گھروں کو شمسی توانائی سے روشن کیے جانے کی ہماری کوششیں انتہائی مفید مطلب ثابت ہوئی ہیں اور ان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹیلی میڈیسن ، ٹیلی ایجوکیشن اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں ہمارا باہمی تعاون انتہائی کامیاب رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور عوامی جمہوریہ نورو کے درمیان جاری تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔ براہِ کرم میری جانب سے اپنی بہتر صحت اور کامیابی اور جمہوریہ نورو کے دوست دار عوام کی ترقی وخوشحالی

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More