17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیا فارم 26 اے ایس ٹیکس دہندگان سے ملے بغیر ان سے رابطہ رکھنے کا ایک طریقہ ہے

Urdu News

نئی دہلی، نیا فارم 26 اے ایس ٹیکس دہندگان سے اُن سے ملے بغیر رابطہ رکھنا ہے جبکہ وہ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فوری طور پر اور صحیح طور پر ای – فائل کرتے ہیں۔ اس جائزہ سال سے ٹیکس دہندگان کو ایک بہتر فارم 26 اے ایس دیکھنے کو ملے گا جس میں مختلف زمروں میں مالی لین دین کے بیان میں جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے ٹیکس دہندگان کے مالی لین دین کے بارے میں کچھ اضافی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔

یہ بتایا جاتا ہے کہ ان مخصوص ایس ایف ٹی داخل کرنے والوں سے انکم ٹیکس محکمے کو جو معلومات موصول ہو رہی ہے اب اسے فارم 26 اے ایس کے حصہ ای میں دکھایا جا رہا ہے تاکہ لوگ اس پر آسانی سے عمل درآمد  کرے ، ٹیکس کا حساب کتاب دیں اوراپنے  ریٹرن  آسانی سے ای- فائل کریں تاکہ ٹیکس دہندہ اپنے ٹیکس کی صحیح رقم جوڑ کر اپنے انکم ٹیکس کی ریٹرن داخل کر کے اسے استعمال کر سکے،  اس سے ٹیکس انتظامیہ  میں مزید شفافیت اور  جوابدہی پیدا ہوگی ۔

اس سے پہلے کے فارم 26 اے ایس  نے سورس پر کاٹے گئے ٹیکس کے بارے میں اور ایم کارڈ کے متعلق سورس پر وصول کیے گیے ٹیکس اور مزید کچھ معلومات دی جاتی تھی جس میں ادا کیے گیے دیگر ٹیکسوں ، ریفنڈ اور ٹی ڈی ایس کی غلطیوں کی تفصیل شامل ہے لیکن اب اس میں ایس ایف ٹی بھی ہوگا  تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے سبھی بڑے مالی لین دین کو یاد رکھ سکیں تاکہ جب وہ آئی ٹی آر داخل کریں تو ان کے پاس ایک ریڈی ریکونر موجود ہو۔

اس بات کی وضاحت بھی کی گئی ہے کہ محکمہ بچت بینک کھاتوں  میں جمع کی گئی رقم یا نکالی گئی رقم ، غیر منقولہ املاک کی فروخت یا خرید  ، ایک خاص مدت تک کے لیے جمع کرائی گئی رقوم ، کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگیوں ، حصص، ڈیبینچرز کی خریداری، غیر ملکی کرنسی ، میوچول فنڈز ، کمپنی کی طرف سے اپنی حصص خود خرید لینے، اشیاء اور خدمات کے لیے نقد ادائیگی جیسی معلومات حاصل کرتا تھا۔ محکمہ یہ معلومات بینک، میوچول فنڈز ، بانڈز جاری کرنے والے اداروں اور رجسٹرار یا سب رجسٹرار وغیرہ جیسے مخصوص افراد سے انکم ٹیکس ایکٹ 1961کی شق  285 بی اے کے تحت حاصل کرتا تھا۔  یہ معلومات اُن افراد کے سلسلے میں ہوتی تھی  جنہوں نے مالی سال 2016 کے بعد سے زیادہ قدر کا مالی لین دین کیا ہو۔ اب  مختلف ایس ایف  ٹی کے تحت اس طرح کی ساری معلومات نئے فارم 26 اے ایس میں ظاہر کی جاتی ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ٹیکس دہندہ کے لیے اب سے فارم 26 اے ایس میں فارم کے حصہ ای میں لین دین کی قسم، ایس ایف ٹی داخل کرنے والے کا نام ، لین دین کی تاریخ ، واحد / مشترکہ  فریق لین دین ، فریقوں کی تعداد، رقم ، ادائیگی کا طریقہ اور رائے زنی وغیرہ جیسے مختلف میدان دکھائے جائیں گے۔

مزید یہ کہ، اس سے ایماندار ٹیکس دہندگان کی ، ان کے ریٹرن داخل کرنے میں مالی لین دین کی تازہ جانکاری میں مدد ملے گی، جبکہ اس سے اُن ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی جو اپنا ریٹرن بھرتے وقت اپنے مالی لین دین کو چھپاتے ہیں۔ نئے  فارم 26 اے ایس  میں لین دین کی وہ معلوما ت بھی شامل ہوگی جو سالانہ انفارمیشن ریٹرن میں مالی سال 16-2015 تک موصول ہوئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More