نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں پیدائش کی سالگرہ منانے کے لئے وزیراعظم نریندر جناب نریندر مودی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
یہ اعلیٰ سطحٰ کمیٹی 23 جنوری 2021 سے شروع ہونے والے ایک سال تک جاری رہنے والے یادگاری جشن کی سرگرمیوں پر فیصلہ لے گی۔ کمیٹی کے ممبران میں، ممتاز شہری، مورخین، مصنفین، ماہرین اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے کنبے کے افراد، نیززاد ہند فوج (آئی این اے) وابستہ نامور معزز شخصیات شامل ہیں۔ یہ کمیٹی دہلی، کولکتہ اور نیتاجی و آزاد ہند فوج سے وابستہ دیگر مقامات، ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی چلنے والے یادگاری جشن کی تقریبات کی راہنمائی کرے گی۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے لئے یہاں کلک کریں۔