17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ اور آئی بی ایم نے طلبہ کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ اور آئی بی ایم نے  آج  ان طلبہ کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیاہے، جنہیں  اٹل  اختراعی مشن اے آئی ایم کے ذریعے  سلیکٹ کیا گیا ہے۔

انٹرن شپ کے تحت آسام، ہماچل پردیش، انڈومان نکوبار اوردیگر ریاستوں سمیت ملک کے طول و عرض میں   پھیلے 38 طلبہ اور 14 اساتذہ کو اٹل ٹنکرنگ لیبس سے 2 ہفتے پیڈ انٹرن شپ دی جائے گی۔

ان طلبہ کو مصنوعی انٹیلی جنس، انٹر نیٹ  آف تھنگس ، سائبر سکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بلاک چین جیسے شعبوں میں نئے کالر کیریئرس کے لئے ہنرمندی سے لیس کیا جائے گا۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں تربیت دیئے جانے کے علاوہ  طلبہ  کو اہم ورک پلیس میں ہنرمندی کی کوچنگ بھی دی جائے گی۔

پروگرام کے حصے کےطور پر اٹل ٹنکرنگ لیب سے منتخب اساتذہ کو بھی آئی بی ایم رضاکاروں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ دوہفتے کا پروگرام اس لئے تیار کیاگیا ہے تاکہ طلبہ کارپوریٹ ماحول کاتجربہ لے سکیں اور نئی ٹیکنالوجیوں کی جانکاری حاصل کر سکیں۔

پروگرام کو بڑھانےکےلئے چوٹی کی کارکردگی کرنے والے طلبہ صنعت کے اختراع کے لئے سلیکٹ کئے گئے ہیں تاکہ ان کی تکنیکی صلاحیت مستحکم ہو اور انہیں مزید ذمہ داریوں  کے لئے تیار کیا جا سکے۔

اٹل اختراعی مشن  نے 2017 میں اٹل ٹنکرنگ میراتھن کا اہتمام کیاتھا، جہاں 5 اہم شعبوں ایگری ٹیک، حفظان صحت، اسمارٹ موبلٹی، صاف ستھری توانائی، کچرے کے بندوبست، پانی کے بندوبست میں چوٹی کی 30 اختراعاتی نشاندہی کی گئی تھی۔

چوٹی  کی 30 ٹیموں کے طلبہ کو ورلڈ روبوٹ اولمپیارڈ جیسے عالمی اخترعی مقابلوں میں شرکت کیلئے اسٹوڈنٹ انویسٹر پروگرام  صنعتی شراکت داروں کے ساتھ اے ٹی ایل  بوٹ کیمپ اور مختلف مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔

آئی بی ایم انٹرن شپ پروگرام میں  مختلف  اختراعی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہنرمندی کی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More