15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ اور اے بی بی انڈیا نے اجازت نامہ سے متعلق گوشوارے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ اور اے بی بی انڈیا نے جدید ترین مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجیوں کے ذریعہ جس میں روبوٹکس اور آرٹیفشیل انٹلیجنس میں پیش رفت شامل ہیں۔‘میک ان انڈیا ’ کے حکومت ہند کے  اہم خواب کو  شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے اجازت نامہ سے متعلق گوشوارے (ایس او آئی) پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے پر نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور اے بی بی  انڈیا کی سی ای او ڈاکٹر الرچ اسپائیشوفر کے موجودگی میں نیتی آیوگ کی مشیر (صنعت )محترمہ انّا رائے اور اے بی بی انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو شرما نے دستخط کئے ہیں۔

نیتی آیوگ معیشت کے مختلف شعبوں جیسے بجلی اور پانی کے ذخائر ، صنعتوں جیسے خوراک کے علاوہ بھاری صنعتوں اور نقل و حمل (ریل اور میٹرو) نیز بنیادی ڈھانچے میں ڈیجیٹل کاری  کے لئے حل سے متعلق  مشورے دینے جس میں اجازت نامہ سے متعلق اشیاء (آئی او ٹی ) اور آرٹیفشیل انٹلیجنس (اے آئی ) ٹیکنالوجیاں شامل ہیں، اے بی بی انڈیا  کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس پہل میں  تیزی سے ترقی کر رہے بجلی کے شعبے کا بھی احاطہ ہوگا ۔

نیتی آیوگ اور اے بی بی مشترکہ طور پر صنعتی خودکاری اور ڈیجیٹل کاری کی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کر کے مسائل کے حل  پر تبادلہ خیال کیلئے اہم شعبوں سے متعلق معلومات حاصل کرنےکے لئے سرکاری وزارتوں کے ساتھ کام کرے گا۔

جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘‘ہم  مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کے عملی استعمال جیسے اے آئی اور آئی او ٹی ، خصوصاً حکمرانی اور معاشی نظام میں آسانیاں پیداکرنے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس اشتراک کے ذریعے جس میں اے بی بی عالمی درجے کے مراکز میں ڈیجیٹل کاری کی شعبہ جاتی  فہم و ادراک  شامل ہوگی یہ  ہندوستان کے اہم شعبوں میں ترقی کے لئے اہم محرک ہوگا۔ اس اشتراک کا مطلب قابل فہم عمل  اور منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا جس سے ہندوستان کوجدید مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے گی’’۔

 ایس  او آئی  کے ذریعے نیتی آیوگ اے بی بی انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپوں اور تربیتی پروگراموں میں پالیسی سازوں اور سرکاری اہمیت کی شراکت کے لئے آسانیاں پہنچائے گا۔ ایسے پروگراموں میں مخصوص مضامین کے ماہرین شرکت کریں گے۔ جن کا مقصد پالیسی سازوں اور افسران کو متعلقہ اے آئی صلاحیتوں کے تئیں حساس بنانا اور ان راستوں کی تلاش کرنا جن کا استعمال تعمیری پیداواریت میں انقلاب برپا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

اعلیٰ سرکاری افسران کے لئے پہلا ورکشاپ اس اشتراک کے تحت بنگلورو میں واقع اے بی بی کے ایبیلیٹی اینوویشن سینٹر میں جون 2018 میں منعقد ہوگا۔ خوراک کی ڈبہ بندی (فوڈ پروسیسنگ) کے شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے ورکشاپ میں اس شعبے میں ڈیجیٹل اور آٹو میشن  ٹیکنالوجیوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

اس ورکشاپ کے لئے مرکزی ، ریاستی حکومتوں اور خود مختار اداروں کے اعلیٰ افسران کو نامزد کیا جائے گا۔ اسی طرح کے ورکشاپ کا انعقاد ، دوسرے شعبوں جیسے بجلی ، شہری ترقی  اور نقل و حمل کے شعبوں کے لئے بھی منعقد ہوگا۔

ڈاکٹر الریچ اسپائیشوفر نے کہا کہ ‘‘ہمیں نیتی آیوگ کاشریک کار بننے اور ڈیجیٹل کاری ، آرٹیفیشل انٹلیجنس ، روبو ٹیکس اور صنعتی آٹو میشن  میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے استعمال اور اس کے فائدے کے لئے ہندوستان کی معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کی راہ تلاش کرنے  کی کافی خوشی ہے۔ ہم حکومت ہند اور وزیراعظم مودی کی اہم پہل  جیسے‘میک ان انڈیا’ میں مددکرنے اور حکومت ہند کے اہم شرکاء کار کے ساتھ ملکر کام کرنے کا انتظار کر رہے ہیں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More