15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ روزگار اور روٹی روزگار کے مواقع پر دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے آج راجدھانی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز سی آئی آئی کے اشتراک سے روزگار اور روٹی روزگارکے مواقع سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو آج شام افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکز کے وزیر جناب گری راج سنگھ ،پیڑولیم اور ہنرمندوں کے فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، دیہی ترقیات کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اس موقع پر موجود تھے ۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین راجیو کمار او رنیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اس اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ نیتی آیوگ کے ارکان جمعہ کو کانفرنس کے دوسرے دن بعد کے پینل مذاکروں کی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس روزگار پیدا کرنے اور روٹی روزگار کے مواقع کی صلاحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان مذاکرات کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More