9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے انڈیا انوویشن انڈیکس2019 کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے  مسابقت کے ادارے ( انسٹی ٹیوٹ فار کمپٹیٹو نیس) کی ساجھیداری کے ساتھ  انڈیا انوو یشن  انڈیکس (III) 2019 جاری کیا ہے۔ کرناٹک  بھارت میں سب سے زیادہ  اختراعات   کرنے والی اہم ریاست ہے۔ تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، ہریانہ ، کیرالہ ، اترپردیش ، مغربی بنگال ، گجرات اور آندھرا پردیش  بالترتیب  اعلیٰ ترین 10 ریاستوں میں شامل ہیں۔ 10 سب سے  بڑی ریاستیں  جنوبی اور مغربی بھارت  میں ہیں۔ سکم اور دہلی  شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں ،  مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، ریاستوں اور چھوٹی ریاستوں میں  سب سے اوپر ہیں۔ دہلی ، کرناٹک  ، مہاراشٹر  ، تمل ناڈو ، تلنگانہ  اور اترپردیش  معلومات کو  استعمال کرنے  والی  سب سے زیادہ  باصلاحیت  ریاستوں میں شامل ہے۔

یہ انڈیکس  نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار  ، نیتی آیوگ کے سی ای او   امیتابھ کانت  ، سائنس  کے محکمے کے سکریٹری  اشوتوش شرما  ، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے کی  سکریٹری  رینو سوروپ  اور  آیوش کے سکریٹری  ویدیا راجیش کوٹیچا  کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔

ڈاکٹر راجیو کمار نے  امید ظاہر کی کہ  انڈیا انوویشن انڈیکس  جدت طرازی کے ماحول میں مختلف فریقوں کے درمیان  تال میل پیدا کرے گا اور  بھارت   مقابلہ جاتی  اچھی حکمرانی کی جانب منتقل ہوگا۔ جناب امیتابھ کانت نے  کہا کہ بھارت  کے پاس  دنیا میں جدت طرازی کا لیڈر بننے  کے منفرد مواقع حاصل ہیں۔ محترمی رینوسوروپ نے کہا کہ  کلسٹر پر مبنی جدت طرازی کو  مقابلہ آرائی کے  بنیادی نکتہ کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ جناب آشوتوش شرما نے کہا کہ  انڈیکس  ملک میں  جدت طرازی کے ماحول کو بہتر بنانے کا ایک اہم آغاز ہے۔ کیونکہ یہ  کسی بھی نظریئے کی معلومات اور  اس کے نتائج دونوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ جناب ویدیا کوٹیچا نے کہا کہ انڈیکس ریاستوں کے درمیان  ایک دوسرے کی کار کردگی  کو ناپنے  اور مقابلہ جاتی وفاقیت  کو فروغ دینے  کے لئے ایک اچھی کوشش ہے۔

ریاست

III رینک

استعدادی رینک

 کارکردگی رینک

بڑی ریاستیں

کرناٹک

1

3

1

تمل ناڈو

2

5

2

مہاراشٹر

3

1

3

تلنگانہ

4

9

4

ہریانہ

5

2

7

کیرالہ

6

4

8

اترپردیش

7

15

5

مغربی بنگال

8

11

6

گجرات

9

6

9

آندھرا پردیش

10

8

10

پنجاب

11

7

13

اڈیشہ

12

10

11

راجستھان

13

12

12

مدھیہ پردیش

14

13

14

چھتیس گڑھ

15

14

17

بہار

16

16

15

جھارکھنڈ

17

17

16

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستیں

سکم

1

1

11

ہماچل پردیش

2

2

5

اتراکھنڈ

3

4

1

منی پور

4

3

4

جموں اور کشمیر

5

5

3

تریپورہ

6

6

9

اروناچل پردیش

7

7

6

آسام

8

11

2

ناگالینڈ

9

9

7

میزورم

10

8

10

مہگھالیہ

11

10

8

مرکز کے زیر انتظام علاقے ؍ شہری ریاست ؍ چھوٹی ریاستیں

دہلی

1

3

1

چندی گڑھ

2

2

2

گوا

3

1

5

پڈوچیری

4

5

6

انڈمان اینڈ نکوبار جزائر

5

4

7

دمن اور دیو

6

7

3

دادر اور نگر حویلی

7

8

4

لکشدیپ

8

6

8

اس مطالعے میں بھارت کی ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جدت طرازی  کے ماحول کی جانچ کی گئی ہے۔ اس کا مقصد  ایک ایسا جامع نظام قائم کرنا ہے جسے  پورے ملک میں پالیسی سازوں کے ذریعے  درپیش چیلنجوں کو حل کرنے اور  خطوں کے لئے  اقتصادی ترقی کی پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے  ان کی  قوت  پر بھروسے کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ ریاستوں کو تین زمروں میں بانٹا گیا ہے جن میں بڑی ریاستیں ، شمال مشرقی  اور پہاڑی  ریاستیں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  ؍ شہر ؍ چھوٹی ریاستیں شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More