15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے اٹل اختراع مشن کا ایس اے پی کے ساتھ آمادگی کے بیان پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کے اٹل اختراع مشن (اے آئی ایم ) نے اختراع پر وازی اور صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے ایس اے پی کے ساتھ آج آمادگی کے بیان (اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ) پر دستخط کئے ہیں ۔ ایس او آئی کے ایس اے پی کے حصہ کے طور پر 2018میں پورے ہندوستان میں سکنڈری اسکول کے طلبا کے مابین  سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور میتھمیٹکس (ایس ٹی ای ایم) کی نوعیت کے پانچ سال تک کی مدت کے لئے 100 اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز اپنائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ڈجیٹل ٹرانسفورمیشن اور انٹر نیٹ آف تھنگس یعنی ڈیزائن تھنکنگ کے طریقہ کار ، سے متعلق اعلیٰ ٹکنالوجی کے مطالعات کرنے کے قابل بنایا، زبان اور تجرباتی سائنسی علم سیکھنے کے پروگرام شروع کرنا ہے۔

 ایسے اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘‘آئندہ چند دہائیوں کے دوران ہندوستان کی ترقی کا انحصار ان ٹنکر تک تجربہ گاہوں کی اختراع پروازی پر ہوگا۔ کل کی آرا طلبا  کی جانب آئے گی، جو نئی ٹکنالوجیوں اور عمل سے صنعتوں اور تخلیقی شعبوں کو تہہ و بالا کر دیں گے، جو ہندوستان کو تکنیکی تخلیقی اور اختراع کے لئے قائدانہ پوزیشن فراہم کریں گے۔ ایسا صرف موثر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ممکن ہے اور ہمیں ملک کے مستقبل کے ٹیلنٹ کے لئے ایس اے پی کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔’’

اے آئی ایم ، کے مشن ڈائرکٹر رام ناتھ رامانن نے کہا کہ  ایسی شراکت داری  اے آئی ایم یا اس کے شرکا دونوں کے لئے مفید ہے۔ یہ پارٹنر شپ اے ٹی ایل کو مدد ملے گی اور اختراع پر وازی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اٹل انکیوبٹر کو مدد ، کاروباری پیمانے پر اختراع پروازی اپنانا اس کے لئے محرک ثابت ہوگا اور اس کا بین الاقوامی اور گھریلو منڈیو میں فوری طور پر اور اثر انداز طریقے استعمال ہوسکےگا۔

ایس اے پی کے ملازمین  کے ذریعہ ہندوستان کی ایس اے پی تجربہ گاہوں میں کوچ اور طلبا کی رہنمائی کرنے والوں جدید ٹکنالوجی مضامین اور ڈیزائن میں رضاکارانہ وطر پر تجربے کی سہولت فراہم کریں گے اور طلباکو ٹکنالوجی کے سازو سامان سے تجربات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

حکومت ہند کا اٹل اختراع مشن (اے آئی ایم) ، ملک میں اختراع پروازی کا کل چر پیدا کرنے اور صنعتکاری کو فروغ دینے کی صف اول کی پہل ہے۔ اے آئی ایم  کو ملک کے اختراع پسند ارضیاتی نطام کو دیکھنے کےلئے ایک ڈھانچہ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو مختلف پروگراموں سے پورے اختراع پسند لائف سائیکل سے پورا نظام بہتر ہوگا۔

 آج تک اے  آئی ایم نے پورے ملک می 2441 اسکولوں کا اے ٹی ایل  قائم کرنے کے لئے انتخاب کیا ہے ۔ جس میں ہندوستان کے کل 93 فیصد اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں تمام ریاستوں کے تقریباً 98 فیصد اسمارٹ شہروں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ گذشتہ ایک سال کے دوران +50000 سے زائد اسکولی طلبا اے ٹی ایل میں مصروف کئے گئے ہیں ۔

شمار نمبر

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے

اٹل ٹینکرنگ تجربہ گاہ

1

انڈومان نیکوبار جزائر

4

2

آندھرا پردیش

164

3

اروناچل پردیش

14

4

آسام

56

5

بہار

58

6

چنڈی گڑھ

17

7

چھتیس گڑھ

86

8

دادر اینڈ نگر حویلی

2

9

دلی 

100

10

گوا

11

11

گجرات

120

12

ہریانہ

95

13

ہماچل پردیش

29

14

جموں و کشمیر

35

15

جھارکھنڈ

45

16

کرناٹک

177

17

کیرلا

213

18

مدھیہ پردیش

153

19

مہاراشٹر

193

20

منی پور

16

21

میگھالیہ

11

22

میزورم

11

23

ناگالینڈ

9

24

اڈیشہ

107

25

پڈوچیری

7

26

پنجاب

78

27

راجستھان

92

28

سکم

9

29

تمل ناڈو

171

30

تلنگانہ

60

31

تریپورہ

16

32

اترپردیش

186

33

اتراکھنڈ

28

34

مغربی بنگال

68

میزان

2441

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More