نئی دہلی، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پا ل کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پروقار احسان ڈوگراماسی فیملی ہیلتھ فاؤنڈیشن ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے ۔ وہ پہلے ہندستانی ہیں جن کی خاندانی صحت کے شعبہ میں خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ذریعہ 27 جنوری 2018 کو اس ایوارڈ کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ مئی 2018 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہونے والی عالمی صحت کانفرنس میں ڈاکٹر پال کو رسمی طور پر یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے نام کا انتخاب الجیریا، چین، ملیشیا، میکسیکو ، روسی وفاق اور ازبکستان سے متعلق رکھنے والے منتخب امیدواروں کی فہرست سے اتفاق رائے سے ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر پال، بین الاقوامی معروف تحقیق کار ، معالج، ماہر تعلیم سمیت نوزائیدہ بچوں کی پیدائش پر خصوصی توجہ کے ساتھ کنبہ صحت کے شعبہ میں عوامی صحت کے علمبردار رہے ہیں۔ انہوں نے کنبوں کی خصوصیت کے ساتھ ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے کنبوں کی صحت اور خوشحالی کے شعبہ میں نمایاں تعاون کیا ہے۔
ڈاکٹر پال کی کوششوں سے ہی نوزائیدہ بچوں کے طویل عرصہ سے نظر انداز کئے گئے مسئلہ کو کنبہ صحت سے متعلق عالمی سطح پر استعمال کئے جانے والے اہم دستاویزات اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی او) کی حکمت عملیوں کےمرکز میں لایا گیا ہے۔
06-2005 میں زچگی ، نوزائیدہ بچوں اور بچوں کی صحت کے سلسلہ میں شراکت داری قائم کرنے میں ڈاکٹر پال کے تعاون کا عالم سطح پر صحت کے ئے ملک گیر صحت احاطہ اور انسانی وسائل کے اہم ماہر کے طور پر اعترا ف کیا گیا ہے۔ ان کے خواتین، بچوں اور سن بلوغیت میں داخل ہونے والے بچوں کی صحت سمیت متعدد موضوعات پر موقر بین الاقوامی جرائید میں متعدد مضامین شائع ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ متعدد کتابیں اور مضامین شائع بھی ہوئے ہیں۔ ہندستان اور متعدد دوسرے ممالک کے میڈیکل طلبا کے لئےا مراض اطفال سے متعلق ان کی کئی معیاری کتابیں بھی ہیں۔
ہندستان میں عوامی صحت کے شعبہ میں انکا نام مشہور ہے۔ ڈاکٹر پال نے ملک میں بچوں کی صحت سے متعلق قومی رہنما خطوط اور پروگراموں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیتی آیوگ کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل ڈاکٹر پال نئی دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے شعبہ امراض اطفال کے سربراہ تھے۔