16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ ہندوستان کی پہلی عالمی موبلٹی چوٹی کانفرنس کا اہتمام کرے گا وزیراعظم نریندرمودی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ مختلف وزارتوں اور صنعتی ساجھیداروں کے اشتراک سے 7 اور 8 ستمبر 2018 کو نئی دلی میں ہندوستان کی پہلی عالمی موبلٹی چوٹی کانفرنس (موو) کا اہتمام کر رہا ہے۔اس چوٹی کانفرنس کے انعقاد سے گاڑیوں کی  الیکٹریفکیشن، قابل تجدید توانائی کو ہم آہنگ بنانے اور روزگار میں اضافے کے علاوہ ایک صاف ستھری توانائی والی معیشت  کے لئے ہندوستان کے تغیر کو تیز کرنے کے سلسلے میں  حکومت کے مقاصد کو مدد ملے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مود اس چوٹی کانفرنس کاافتتاح کریں گے، جو اپنی نوعیت کی پہلی عالمی موبلٹی چوٹی کانفرنس ہوگی، جس میں حکومت کی لیڈرشپ، صنعتی سربراہوں، تحقیقی تنظیموں، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سمیت دنیا بھر کے 1200 سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے۔

موو چوٹی کانفرنس کا مقصد سب کوایک ساتھ لانا ہے اور عالمی تغیر پذیری لینڈ اسکیپ میں تیزی سے تبدیلی کے دائرے میں اہم شراکت داروں کوشامل کرنا ہے اور مستقبل کے لئے ایک مشترکہ ، جڑا ہوا، صفر اخراج اور جامع  تغیر پذیری ایجنڈہ کے لئے ایک مفاد عامہ کے فریم ورک کو وضع کرنا ہے۔

اس  چوٹی کانفرنس  کا کلیدی موضوعات کے ساتھ  اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ایک اجتماعی تغیر پذیری ایجنڈہ تیا ر کرنے کی سمت بحث و مباحثہ اور غور و فکر کیا جا سکے۔ چوٹی کانفرنس کے لئے 6 موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

  • اثاثے کے استعمال اور خدمات
  • جامع برق کاری
  • متبادل توانائی
  • سرکاری راہ داری کی تجدید کاری
  • لاجسٹکس اور گڈس ٹرانسپورٹ
  • اعداد وشمار کے تجزیئے اور تغیر پذیری (موبلٹی)

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب راجیو کمار نے کہا ہے  کہ ہندوستان کے ایک مشترکہ، جڑے ہوئے اور صفر اخراج معاشرے کےلئے منتقلی تیز کرنے  کی اب دنیا میں زیادہ صلاحیت ہے۔

چوٹی کانفرنس میں  پینل مذاکرات ہوں گے، جس میں دنیا بھر کے سی ای اوز اور ٹرانسپورٹ کے وزراء حصہ لیں گے اور جو ممالک اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان میں نیدر لینڈ، سلوواکیہ، امریکہ، برطانیہ، چین، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف بڑے شہروں اورراجدھانیوں کے میئرس اورگورنر صاحبان کے ساتھ خصوصی موضوعات کے اجلاس کے منعقد کئے جانے  کا بھی  منصوبہ ہے تاکہ مستقبل کی تغیر پذیری کے ساتھ ان کے تجربات کو اجاگر کیا جا سکے اور ہندوستان کے لئے ایک ترقیاتی مثال وضع کی جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More