19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ‘ منٹر انڈیا’ مہم شروع کرےگا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ، اٹل انوویشن مشن کے حصے کو طور پر پورے ملک میں 900 سے زائد اٹل ٹنکرنگ لیبس میں ان افراد کی خدمات حاصل کرے گا جو طلبا کی رہنمائی اور ذہن سازی کر یں گے۔ آیوگ قومی تعمیر کی اہم پہل کے طور پر ‘منٹر انڈیا ’ مہم شروع کرے گا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کل یعنی 23 اگست کو راجدھانی میں اس آن لائن ملک گیر پہل کی شروعات کریں گے۔

‘منٹر انڈیا’ کا مقصد اٹل ٹنکرنگ لیبس کے اثر کو بڑے پیمانے پر ملک گیر سطح پر تعلیم کا حصہ بنانا ہے۔ اس نظریہ کے تحت ان افراد کی خدمات حاصل کرنا  ہے جو اٹل ٹنکرنگ لیبس میں طلبا کی ذہن سازی اور رہنمائی کریں گے۔ یہ تجربہ گاہیں نوعیت کے اعتبار سے روایتی نہیں ہیں اور منٹروں سے ہدایت دینے والوں (انسٹرکٹروں) کے مقابلے میں سہولت بہم پہچانے والا ہونے کی امید ہے۔

نیتی آیوگ ایسے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے جو طلبا کو تجربہ حاصل کرنے میں مدد کرنے نیز آئندہ کے لئے ڈیزائن اور کمپیوٹریشنل فکر جیسی مستقبل کی ہنرمندیوں کے حصول کے لئے کہیں بھی ایک سے زائد تجربہ گاہوں میں ایک سو دو گھنٹے تک صرف کر سکیں۔

اٹل ٹینکرنگ لیبس، کام کی ایسی جگہیں ہیں جہاں چھٹی سے بارہویں کلاس تک کے طلبا نئے نئے ہنر سیکھ سکیں گے اور ایسے نظریات اپنائین گے جو ہندوستان کو بدل سکیں گے یہ تجربہ گاہیں جدید ترین آلات جیسے تھری ڈی پرینٹرس، روبوٹک اور الیکٹرونک ڈولپمنٹ آلات، انٹرنیٹ اور سینسر سے لیس ہوں گی۔

نیتی آیوگ کا اٹل انوویشن مشن، پورے ملک میں اٹل ٹنکرنگ لیبس قائم کرنے کی غرض سے ملک میں جدت پسندی اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے حکومت ہند کے  اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔مشن کے تحت پورے ہندوستان میں 900 سے زائد ایسی تجربہ گاہیں قائم ہو رہی ہیں ان کے علاوہ 2017  کے اختتام تک ایسی 2000 تجربہ گاہیں قائم کرنے کا ارادہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More