نئی دہلی، نیتی آیوگ نے آج ممتاز میڈیا شخصیت اور صنعت کار جناب سوشانت سنگھ راجپوت کو نیتی آیوگ کے اہم پروگرام ’’خواتین صنعت کاروں کے پلیٹ فارم‘‘کے لئے امداد اور اشتراک کی خاطر ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
اس معاہدے پر نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور نیتی آیوگ کے سری سوشانت سنگھ راجپوت اور نیتی آیوگ کی ایڈوائزر محترمہ انا رائے کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
نیتی آیوگ نے ہمیشہ ہی نوجوانوں تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہیں حکومت کی مختلف پالیسیوں میں مصروف رہنے کی خاطر سب کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ڈبلیو ای پی کے برانڈ امبیسڈر کے طورپر، جس میں پہلے ہی 1000خواتین صنعت کار شامل ہیں، مشن کو ملک میں خواتین کے لئے صنعت کاری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے۔ یہ بات نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے سرکاری اقدامات کو مقبول بنانے میں نوجوانوں کے رول کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہی۔
نیتی آیوگ کے ساتھ اپنے تعلق پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جناب سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ’’ نیتی آیوگ کے ساتھ منسلک ہونے اور بھارت میں یکسر تبدیلی کے اس سفر کا ایک حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے‘‘۔ نیتی آیوگ ’’ خواتین صنعت کار پلیٹ فارم ‘‘کے ذریعے ہمارے ملک کی ہزاروں خواتین کو بااختیار بنانے کا بے مثال کام کررہا ہے اور آسان ڈجیٹل ادائیگی ایپ ’’بھیم‘‘ کو متعارف کراکر نقدی سے پاک معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔ ایک برانڈ امبیسڈر کے طورپر مجھے ڈجیٹل انڈیا تحریک کو آگے بڑھانے اور ہندوستان میں خواتین صنعت کاروں کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔
جناب راجپوت نیتی آیوگ کی ڈجیٹل ادائیگی مہم کو بھی فروغ دیں گے جو بھارت کو کم نقدی والی معیشت میں تبدیل کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ اداکار ،خواتین صنعت کاری پلیٹ فارم کو فروغ دینے اور بھیم ایپلی کیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مختلف ویڈیو، سوشل میڈیا اور اخبارات میں نیتی آیوگ کی مہم کا حصہ بنیں گے۔ نیتی آیوگ کا ’’خواتین صنعت کاری پلیٹ فارم‘‘(ڈبلیو ای پی) کو 8 مارچ 2018 کو لانچ کیا گیا تھا، جو خواتین کا بین الاقوامی دن ہے۔