17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے شہری پانی کے بندوبست کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے آج دارالحکومت میں انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر میں سنگا پور کو آٖپریشن انٹر پرائز اینڈ ٹی ایف انٹر نیشنل کے اشتراک میں ‘‘پانی کو صاف کرنے اور دوبارہ استعمال’’ کے بارے میں شہری بندوبست پروگرام کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت میں سکریٹری پرمیشوری ایئر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر ہاتھان کان، سنگاپور کو آپریشن انٹر پرائز کے سی ای او ،جناب کونک وی من اور تیما سیک فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے سی ای جناب  بینڈکٹ چیانگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پانی ، خاص طور پر پانی کو صاف کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے سے متعلق پانی کے  بندوبست پر صلاحیت سازی کے پروگرام کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے جو شہری منصوبہ بندی اور پالیسی کے لئے بہت اہم ہیں، جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ بھارت کے لئے اقتصادی ترقی کی اعلی شرح پانی کے پائیدار استعمال کی کارکردگی پر براہ راست اثر ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے اوائل میں شروع کئے گئے نیتی کے جامع آبی بندوبست انڈیکس، پورے ملک میں آبی بندوبست میں بہترین طریقہ کار کو فروغ دینے اور بیداری پیدا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے جناب پرمیشوری ایئر نے اس ورکشاپ کو بروقت اور اہم قرار دیتے ہوئے ستائش کی اور آبی بندوبست میں مرکزی اور ریاست کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق پانی کی قدرتی وسائل کے طور پر ملکیت حاصل کریں تاکہ پانی کے پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے 4000  آبادی والے قصبوں اور نیم شہری علاقوں میں ٹھوس ا ور رقیق کچرے کے بندوبست کے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

ایک چیلنج طریقہ کار کے ذریعہ 8 ریاستوں، اترپردیش، تمل ناڈو، پنجاب، چھتیس گڑھ، کرناٹک، میگھالیہ، پڈوچیری، اور مغربی بنگال کو صلاحیت سازی کی ورکشاپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں ان آٹھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میونسپل ادارے اور دیگر بلدیاتی اداروں کے سینئر عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔

اس پروگرام میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداران وار علمی شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ہندوستان میں شہری آبی سیکٹر میں  جاری بہترین طریقہ کار کو پیش کئے جانے کے علاوہ درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صلاحیت سازی کے پروگرام میں سنگا پور کے شہروں کے ذریعہ تجربات کا تبادلہ کیا گیا جو ا نہوں نے پچھلی چار دہائیوں میں حاصل کیا ہے۔ ایس سی ای کے ساتھ وسیع صلاحیت سازی کے سرگرمیوں میں تبادلہ خیال کی ورکشاپ مشاورتی اجلاس اور سنگاپور کے لئے مشاہداتی دورے شامل رہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More