19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کا خواتین کی چھوٹی صنعتوں کے پلیٹ فارم کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ورکشاپ منعقد

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کا خواتین کی چھوٹی صنعتوں کے پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) اور شری رام کالج آف کامرس(ایس آر سی سی) نے جو دہلی یونیورسٹی کا بین الاقوانی پروگرام(او آئی پی) نے ایک  تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا۔ ‘‘خواتین کو بااختیار بنانا، چھوٹی صنعتوں، اختراع اور استحکام کو فروغ’’ یہ کانفرنس کا انعقاد 16 جولائی 2018 کو کیا گیا۔

اس کانفرنس کی صدارت نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے مہمان خصوصی کے طورپر کی۔ پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی نے معزز مہمان نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور ایس آر سی سی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین جناب اجے ایس شری رام بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں خواتین کو معاشی طورپر با اختیار بنانے کے لئے ان کے لئے تعلیمی سرگرمیوں اور انہیں ہنر مند بنانے کی سرگرمیوں میں اضافے پر زور دیا اور اس کے لئے ایک ادارہ جاتی تبدیلی کی حمایت کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم کے دیئے گئے منتر کی بنیاد پر انہوں نے نیتی آیوگ کے رول کو اجاگر کیا جو اس نے اصلاحات، کارکردگی اور کایا پلٹ کے لئے ادا کیا ہے۔اعزازی مہمان ڈاکٹر کرن بیدی نے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ بھارت میں زیادہ آبادی کی بالادستی کی بنیاد پر صنفی بالادستی کے فائدے حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کام کاجی عورتوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

جناب امیتاب کانت نے کہا کہ بھارت کے لئے لگاتار تین دہائیوں تک 10-9فیصد ترقی کرنا اور آبادی کی بالادستی، فائدے اور خواتین کو بااختیار بنایاجانا ایک کلیدی حکمت عملی ہے۔ اگر خواتین کویہ سب کچھ حاصل نہیں ہوگا تو سماج کو نوزائدہ بچوں میں تغذیے کی کمی اور نوزائدہ بچوں کی اموات کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد ایک مکمل اجلاس اور پینل مذاکرہ مختلف موضوعات پر منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کی قیادت والی چھوٹی صنعتوں کی وجہ سے ہونے والی تبدیلی سے لے کر اختراع سے کس طرح سماج میں ترقی کی جائے شامل ہے۔

پینل میں محترم دیب جانی گھوش، این اے ایس ایس سی اوایم کی صدر محترمہ نینا لال قدوائی، میکس مالی خدمات کی محترمہ ہریندر سندھو، بھارت میں آسٹریلیائی ہائی کمشنر محترمہ ہانے میلگارڈ، ناروے سفارت خانے کی ایلچی ، نلی ساریز کی وی سی محترمہ لونیا نلی، ونگ کمانڈر پوجا ٹھاکرے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More