17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین راجیو کمار نے صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر رام ولاس پاسوان کے ساتھ چاول کی مخصوص اقسام کی تجرباتی اسکیم کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب راجیو کمار نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب  رام ولاس پاسوان سے ملاقات کی۔چیئرمین نے جناب پاسوان اور ان کی وزارت کے سینئر عہداداراوں کے ساتھ چاول کی مخصوص اقسام کی  جاری تجرباتی اسکیم  کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان امور پر قابو پانے کے لئے محتلف اقدامات پر تفصیل سے غوروخوض کیا۔میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بھارت میں تغذیہ کی کمی مسئلے سے  موثر سے طور پر نمٹنے کے لئے خوراک اور تقسیم عامہ کے ذریعہ ایک طریقہ کار مرتب کیاجائے گا۔اس کے لئے تمام سرکاری محکموں اور دیگر فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیاجائے گا۔ تاکہ اقتصادی  پالیسی سازی کے عمل میں ریاست حکومتوں کی شرکت کو یقینی بنا کر امداد باہمی پر مبنی وفاق پر یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More