Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیدر لینڈس کی سلطنت 25ویں ڈی ایس ٹی –سی آئی آئی ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ 2019 میں شراکت دار ملک بنے گا

Urdu News

نئی  دہلی۔ نیدرلینڈس کی سلطنت 25ویں ڈی ایس ٹی-سی آئی آئی ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ 2019 میں شراکت دار ملک ہوگا ۔ اس کا اعلان سائنس اور ٹیکنالوجی ، زمینی علوم ، ماحول ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن  ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ 2019 کے سلور جوبلی ایڈیشن  کا ا علان کرنے کیلئے تعارفی تقریب اظہار خیال کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے بھارت اور نیدرلینڈس کے درمیان مناسب قیمت والے طبی آلات شہری آبی نظام ، چیزوں کے بڑے ڈیٹا اور انٹرنیٹ (آئی او ٹی) جیسے شعبوں میں کامیاب دو طرفہ تحقیقی تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اُبھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے قریبی شراکت داری کے موقعے تلاش کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے شفافیت میں اضافے اور سماجی فائدے کیلئے بھروسے کے نقطہ نظر سے  ڈیجیٹل  ایپلی کیشن میں سیکورٹی میں اضافے پر زو ر دیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے 25ویں ٹیکنالوجی سربراہ میٹنگ 2019 کو نصاب  کی سطح پر لے جانے کی بھی تجویز رکھی جس کے لئے اگلے سال سربراہ میٹنگ میں عالمی شراکت داری کو مدعو کیا جائیگا۔

بھارت  میں نیدرلینڈس کی سلطنت کے سفیر عزت مآب جناب مارٹن وان دین برگ نے کہا کہ اس سال مئی میں ان کے وزیراعظم کے بھارت کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان سائنس ، ٹیکنالوجی و اختراع  اور  اشتراک کے دس سال مکمل ہوئے ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ یہ ایک اہم سال جس میں ہم نیدرلینڈس کے ساتھ اپنی تحقیقی شراکتداری کی دس سالہ تقریب منارہے ہیں۔ انہوں نے پانی ، صحت ، سائبر ، فزیکل نظام وغیرہ کے میدانوں میں نیدرلینڈس کے اداروں کے ساتھ مشترکہ تحقیق کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اینٹی بایوٹکس جلد ہی اپنا اثر کھو دے گی اور ہم اینٹی مائیکروبائل  ریسسٹنس  (اے ایم آر) پر کام کرکے اس چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More