17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل فارمیسٹیکلز پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) 80 سے زیادہ دواؤں کو قیمت ریگولیشن کے دائرے میں لایا

Urdu News

نیشنل فار میسٹیکلز پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے مریضوں کو پیٹینٹ ختم ہونے کا فائدہ دینے کے لئے پیٹنٹ سے پاک ڈائی بیٹیز مرض کا مقابلہ کرنے والی دواؤں سمیت 81 دواؤں کی قیمت طے کررہی ہے۔

این پی پی اے نے میسرس واک ہارٹ کی انسولین ہیومن انجکشن 200 آئی یو، ایم ایل اور 70 فیصد آئی سولین انسولین ہیومن سسپیشن30+ فیصد انسولین ہیومن انجکشن 200 آئی یو، ایم ایل کی خردہ قیمت 106.65 روپے فی ایم ایل (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) اور میسرس ٹورنیسٹ فارمیسٹیکلز لمیٹیڈ کی پراسوگریل ہائیڈورو کلورائیڈ 10 ایم جی (فلم کونٹیڈڈ)+ ایسپرین 75 ایم جی (اینٹرک کوٹیڈڈ) کیپسول کی قیمت 20.16 روپے فی کیسپول (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) طے کردی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 17 مارچ 2021 سے لاگو ہوگئی ہیں۔ دونوں دوائیں بالترتیب: 132.25 روپے فی ایم ایل اور 27.26 روپے فی کیسپول کی ایم آر پی پر فروخت ہورہی تھیں۔ اس قیمت کے ضابطے کے ساتھ این پی پی اے نے عوام کو مناسب قیمت پر دوائیں مہیا کرانے کا پھر سے بھروسہ دلایا ہے۔

این پی پی اے نے ملکی سطح پر تحقیق وترقی کے ذریعے سے تیار کی گئی نئی دوا کی سپلائی کے نظام میں ڈرگ پراسیس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) 2013 کے پیرا 32 کے تحت متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ بتائے گئے فارمولیشنس کے لئے پانچ سال کی مدت کے لئے قیمت طے کرنے کی چھوٹ دی تھی۔ چھوٹ کی مدت کے دوران قیمت کنٹرول لاگو نہیں تھی۔ 10 مارچ 2021 کو ہوئی میٹنگ میں این پی پی اے نے چھوٹ کی مدت بتانے کے ساتھ ڈی پی سی او 2013 کے شقوں کے تحت ان فارمولیشنس کی قیمت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں انسولین ہیومن انجکشن 200 آئی یو، ایم ایل اور 70 فیصد آئی سوفین انسولین ہیومن سسپنشن+30 فیصد انسولین ہیومن انجکشن 200 آئی یو، ایم ا یل کی قیمت موجودہ قیمت کے مقابلے میں کافی کم ہوگئی ہے۔ اب یہ دوائیں عوام کے لئے زیادہ کفایتی ہوگئی ہیں۔

این پی پی اے نے 10 مارچ 2021 کو ہوئی میٹنگ میں پیٹینٹ سے آزاد ڈائی بٹیز مرض کا مقابلہ کرنے والی دوا سمیت موجودہ مینوفیکچررس کے ذریعے لانچ کی جانے والی 76 نئی دواؤں کی خردہ قیمت بھی طے کردی ہے، جس سے مریضوں کو پیٹینٹ ختم ہونے کا فائدہ پہنچنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ این پی پی اے نے ایک اینٹی انفیکٹو فارمولیشن پووی ڈون  آیو ڈائن 7.5 فیصد اسکرپ اور تھائی رائیڈ سے متعلق بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی لیو تھائی روکسامین 37.5 ایم جی ٹیبلیٹ نام کے دو شیڈول فارمولیشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت طے کردی ہے، جس سے ان کی موجودہ قیمت میں خاصی کمی آگئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More