18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این ایف ایل) کی وجے پور اکائی حیاتیاتی فضلہ سے کھاد کی پیداوارکرے گی

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این ایل ایف) محکمہ کھاد کے تحت  ایک سرکاری  صنعت ، وجے پور (مدھیہ پردیش ) میں ایک آرگینک  ویسٹ کنورٹر (او ڈبلیو سی) پلانٹ قائم کرنے جارہا ہے ۔ اس اکائی میں جمع کئے جانے والے  حیاتیاتی فضلے کو او ڈبلیو سی میں لےجایا جائے گا جہاں اسے کئی حصوں میں الگ کیا جائے گا۔  کارآمد کھاد کی شکل میں اسےتیار کرنے میں  تقریباً دس دن لگیں گے۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\IMG-20200821-WA0086ANDM.jpg

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\IMG-20200821-WA0090DUGT.jpg

’سووچھ بھارت ‘ پہل کے تحت  اس پروجیکٹ کا مقصد باغبانی فضلہ  سمیت   ٹاؤ ن شپ میں پیدا شدہ   حیاتیاتی   فضلہ کے  تقریباً دو ہزار کلو گرام کا یومیہ  ری سائیکل کرنا  اور اسے کارآمد کھاد میں بدلنا ہے۔

اس اکائی کا منصوبہ پیدا کی گئی کھاد کو کھیتوں کی اپج بڑھانےکے لئے استعمال کرنے کا ہے، اس طرح  پارک یا عوامی مقامات کے فروغ کےلئے استعمال کھاد /کھاد کی کھپت کو فروغ کے لئے استعمال کیا جاسکے گا ۔ اس کھاد کا استعمال کالونیوں میں رہنے والے لوگ   اپنے لان اور کچن گارڈن میں بھی کرسکتے ہیں۔

وجے پور اکائی کے   چیف جنرل منیجر (سی جی ایم) جناب  جگدیپ شاہ سنگھ نے اکائی کے  سینئر افسران  کی موجودگی میں آنےوالے  آرگینک ویسٹ کنورٹر پلانٹ  کا بھومی پوجن کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More