16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل مشن کے جی ای ایم پر 857 اسٹارٹ اپس اور 1234 ایم ایس ایم ای اداروں کا اندراج کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی: ۔نیشنل مشن آن جی ای ایم   کامرس وصنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے 5 ستمبر 2018  کو لانچ کیا تھا۔اس مشن  میں  20 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ اس مشن کا مقصد  جی ای ایم کے بارے میں بیداری پیداکرنا ، خریداروں اورفروخت کاروں کی تربیت کرنا ، جی ای ایم میں ان کا اندراج کرنا  اورجی ای ایم کے ذریعہ خریداری میں اضافہ کرنا ہے۔یہ مہم  ہر زمرے اور طبقے کے فروخت کاروں  اور خدمات فراہم کاروں   کی شمولیت   کے فروغ  کے لئے  شروع کی گئی ہے  ، جس میں   جی ای ایم میں شمولیت کے علاوہ  ویلیو ایڈیشن کی ترسیل بھی شامل ہے ۔علاوہ ازیں نقدی کے بغیر سودوں  ،  رابطے اور کاغذ کے بغیر سودوں  کی عمل آوری  اور دستیاب سامان اور خدمات   کی موثریت   اور ان کی اہلیت  استعمال میں  اضافہ کرنا ہے ۔

          اس  مشن کی  مدت  بیداری کے دوران  مرکزی ،ریاستی سرکاروں  اور مقامی ایجنسیوں کے ذریعہ جی ای ایم پر خریداری میں  اضافے   کے لئے خریداروں کے اندراج کی ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی وزارتوں  ،ریاستی سرکاروں  اور مقامی دفاتر سمیت   ان کی ایجنسیوں کو  جی ای ایم پر اندرا  ج کے لئے کلیدی فروخت کاروں کی ایک فہرست میں آپس میں لین دین کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور اب اس کا دائرہ کار مرکزی اورریاستی سرکاروں سے بڑھ کر ذیلی ،ضلعی اورمقامی اداروں کی سطح تک پھیل چکا ہے ۔

          ستمبر 2018  میں  سات فیصد مزید فروخت  کاروں نے اپنی مصنوعا ت کا اندراج کرایا ۔اس  کے ساتھ ہی جی ای ایم پر 857  اسٹارٹ اپس    اور 1234  ایم ایس ایم ای اداروں کا اندرج کیا جاچکا ہے اور 834  نئی تنظیمیں قائم کی جاچکی ہیں ۔ایم ایس ایم ای فروخت کاروں کو  551  کروڑروپے کی مالیت کے خریداری کے 40  ہزار آرڈر دئے جاچکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More