16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای (مین) کے پیپر-2 کے نتائج کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کل شام جے ای ای (مین) کے پیپر-2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال، پہلی مرتبہ جے ای ای (مین) امتحان کے پیپر-2 (بی آرک؍ بی پلاننگ) کا انعقاد دو مرتبہ سی بی ٹی (آن لائن) طریقہ کار سے کیاگیا۔ پہلا امتحان 8؍ جنوری 2019 کو دو شفٹوں میں منعقد کیاگیا، جبکہ دوسرا جے ای ای (مین) امتحان کے پیپر-2 کو 7؍ اپریل 2019 کو منعقد کیاگیا۔

جے ای ای (مین)- 2019 کے پیپر-2 کے لئے رجسٹرڈ اور امتحان دینے والے امیدواروں کی تعداد :

دونوں (جنوری اور اپریل) 2019 امتحانوں میں عام رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد

73,898

دونوں (جنوری اور اپریل) 2019 امتحانوں میں امتحان میں شامل ہونے والے  عام امیدواروں کی تعداد

61,510

جنوری 2019 امتحان میں رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد

1, 80,052

جنوری 2019 امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد

1,45,386

صرف اپریل 2019 امتحان میں رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد

1,69,759

صرف اپریل 2019 امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد

1, 44,032

امتحان میں صنف؍ زمرے کے مطابق شامل ہونے والے امیدواروں کی تقسیم

ای ڈبلیو ایس

جنرل

او بی سی-این سی ایل

ایس سی

ایس ٹی

کل میزان

خاتون

3,193

41,617

37,026

7,707

3,768

93,311

مرد

6,175

53,595

52,165

15,137

7,523

1,34,595

ٹرانس جینڈر

01

01

کل میزان

9,368

95,212

89,192

22,844

11,291

2,27,907

جنوری اور اپریل دونوں امتحان میں جو امیدوار شامل ہوئے ان کے اسکور بہتر رہے۔ کل 61510 امتحان میں  شامل ہوئے امیدواروں میں سے 27624 امیدواروں کی کارکردگی میں سدھار آیا۔

258 شہروں میں جن 09 شہر بیرون ہند تھے میں 373 مراکز پر بغیر کسی بدعنوانی  کے امتحان منعقد کئے گئے اور ان کی نگرانی درج ذیل طریقے سے کرائی گئی:

(اے) شفاف طریقے سے اور سہل طریقے سے امتحان کے لئے انعقاد ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا۔  30 ریاستی کوآرڈی نیٹرس، 251 سٹی کوآرڈی نیٹرس اور 490 مشاہدین کو تعینات کیاگیا۔

(بی) تمام امتحان مراکز پر سہل اور شفاف امتحان کرانے کے لئے تیسری پارٹی آڈٹ کا انتظام کیا گیا۔

(سی) امتحان میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو روکنے کے لئے تمام امتحان پر سی سی ٹی وی نگرانی کا انتظام کیاگیا۔ این ٹی اے نے بھی تمام امتحان مراکز کی جائے وقوع کی لائیو اسٹریمنگ کے لئے اور ریکارڈنگ کے لئے، نوئیڈا میں واقع 8 ورچول آبزرورز کے اپنے دفتر میں قائم کئے گئے کنٹرول روم سے تمام امتحان مراکز کی نگرانی کی گئی۔ اس کے لئے این ٹی اے کنٹرول روم میں 482 اضافی مشاہدین تعینات کئے گئے۔

(ڈی) موبائل نیٹ ورک، کے استعمال کے ذریعہ کسی بھی قسم کی نقل یا چیٹنگ کو روکنے کے لئے تمام مراکز پر جیمر نصب کئے گئے۔ ہر جگہ دونوں شفٹوں میں تقریباً کل 2820 جیمر ہر شفٹ میں لگائے گئے۔

(ای) 4200 سے زیادہ ٹیسٹ پریکٹس مراکز (ٹی پی سی) پر نیٹ ورک کے ذریعہ مفت پریکٹس سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ دیہی علاقوں کے طلباء اس سے مستفید ہو سکیں۔ آن لائن موک ٹیسٹ (نمونہ ٹیسٹ) بھی دستیاب کرائے گئے۔ تقریباً 1.61 کروڑ امیدواروں نے 8؍ستمبر 2018 سے 5؍ اپریل 2019 تک آن لائن ؍ آف لائن موک ٹیسٹ سہولت سے فائدہ حاصل کیا۔

16-14 ؍ اپریل 2019 کے دوران امیدواروں کو یہ موقع بھی دستیاب کرایا گیا کہ وہ اپنے سوالوں کے پرچے کے جوابات دیکھ سکیں۔ نیز جوابوں کے پرچے پر چیلنج کو جانچ سکیں۔ جے ای ای ( مین) کے پیپر-2 کی فائنل آنسر کی بھی ویب سائٹ : www.jeemain.nic.in پر دستیاب کرائی گئی ہے۔

درج ذیل 4 امیدواروں نے جے ای ای (مین) جنوری-2019 اور اپریل؍2019 امتحان کے پیپر-2 میں (بی آرک؍ بی پلاننگ) میں 100 این ٹی اے نمبر حاصل کئے۔

نمبرشمار

درخواست نمبر

امیدوار کے نام

ریاستی اہلیت کوڈ

1

190310031218

گولاپودی لکشمی نارائن

آندھر پردیش

2

190310040009

کوراپٹی نکھل رتنا

آندھر پردیش

3

190310131411

سیکم رِتیش ریڈی

آندھر پردیش

4

190310155658

گڈلا رگھونندن ریڈی

آندھر پردیش

ریاست کے لحاظ سے پیپر ۔2 میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں کی فہرست(بی۔ آرک/ بی پلاننگ)

نمبرشمار

درخواست فارم نمبر

امیدوارکے نام

ریاست کا کوڈ

1

190310534452

میون دارنگ

ارونچل پردیش

2

190310763937

نیہا پرمانک

آسام

3

190310319312

اے وکٹر آدرش

جزائر انڈمان ونکوبار

4

190310031218

گولاپوری این لکشمی نارائن

آندھرا پردیش

5

190310609686

ریشبھ  رنجن

بہار

6

190310531822

پرکھار گپتا

چھتیس گڑھ

7

190310263624

کھیاتی جین

چنڈی گڑھ

8

190310136932

اشمیت سنگھ

دمن اینڈ دیو

9

190310338541

سنیت نندلال

دہلی

10

190310044039

شروتی شریواستو

دادرہ و نگر حویلی

11

190310099774

مودی  شیوکمار اشوک بھائی

گجرات

12

190320258421

جیڈ لورڈیزواز

گوا

13

190310196950

انیمیش برنیال

ہماچل پردیش

14

190310377849

تانمے گپتا

ہریانہ

15

190310653883

سیانی داس

جھاڑ کھنڈ

16

190310047938

آیوشمان شرما

جموں و کشمیر

17

190310116117

ادھیت کمار وی

کرناٹک

18

190310183156

مناسی راجیش پینی کر

کیرالہ

19

190310308575

محمد نفیظ ایم

لکشدیپ

20

190320000687

الزبیتھ نونک سیج

میگھالیہ

21

190320089619

نیکولس ہاؤ بام

منی پور

22

190310052243

معین احمد

مدھیہ پردیش

23

190310094941

چندالیہ سمیکشا کانتی لال

مہاراشٹر

24

190310532344

کے۔ زیتھن پوئی

میزورم

25

190310775495

تھیجاویزو رینو

ناگا لینڈ

26

190310782080

آدتیہ سمانتا رائے

اڈیشہ

27

190310011075

جسکرن سنگھ پانڈھا

پنجاب

28

190320088469

ویشالی پی

پڈونچری

29

190310001602

تنیت شرما

راجستھان

30

190310084477

ذیشان علی عالم

سکم

31

190310071496

ارکاجیت پال

تریپوری

32

190310141108

پدھیہ گری راہل ریڈی

تلنگانہ

33

190310301256

منیش ننتھا ایم

تاملناڈو

34

190310150936

سنیہا جین

اتراکھنڈ

35

190310026936

اروشی سیوا پرساد

اتر پردیش

36

190310074892

سوریہ دیپ منڈل

مغربی بنگال

37

190310484467

ریتکاجودھانی

غیرملکی/ اوسی آئی/ پی آئی او/ نیپال/ بھوٹان

امیدواروں کے رینک کا فیصلہ جے ای ای(مین) جنوری 2019 امتحانات میں شریک ہوئے تمام امیدواروں کے دو این ٹی اے اسکوروں میں سے بہتر کا لحاظ رکھ کر اور ویب سائٹ www.jeemain.nic.in  پر پہلے سے ہی دستیاب پالیسی  کے مطابق کیا گیا ہے۔

این ٹی اے اسکور کارڈ 14مئی2019 کو جے ای ای( مین) ویب سائٹ www.jeemain.nic.in اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

زمرہ  اور  معذوری سمیت امیدواروں سے متعلق خاص معلومات  این ٹی اے کے ذریعہ ، امیدواروں کے ذریعہ آن لائن درخواست فارم میں داخل کی گئی معلومات کی بنیاد پر لی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More