16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ٹیکنالوجی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کا خطاب

सतत एवं समावेशी विकास के लिए प्रौद्योगिकी आज की महती आवश्यकता: राष्ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد 19 ویں نیشنل ٹیکنالوجی دن کے موقع پر آپ کے درمیان اپنی موجودگی پر بہت خوش ہوں۔ جب ہم ٹیکنالوجی کا دن مناتے ہیں تو یہ صرف اپنے ملک کی حیرت انگیز ٹیکنالوجیکل کامیابیوں کو یاد کرنے کے لئے نہیں کرتے ، اس کا مقصد آنے والے تحقیق کاروں اور حوصلہ مندوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہوتا ہے، جن کی کوششیں، مجموعی طور پر پورے سماج اور خاص کر عام آدمی تک اپنے فوائد کو پہنچاتی ہیں۔

صدر نے کہا کہ سائنسی اور ٹیکناولوجیکل ترقیادت کسی بھی قوم کی کامیابیوں کی ایک کلید ہوتی ہے اور ہندوستان بنیادی تحقیق کے میدان میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے چھالنگ لگاتا رہا ہے۔ پچھلے سال ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

صدر نے کہا کہ ان کامیابیوں کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ہم کو یہ بھی سوچنا ہوگا کہ آیا یہ کامیابیاں صرف چند سیکڑوں تک محدود ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری کامیابیوں کو شمولیت والی ہونا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ امیروں اور غریبوں اور شہری اور دیہی علاقوں میں فرق اور بعض گروپوں کے الگ تھلگ یا کونہ کنارہ رکھنے سے سماجی بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس قسم کی تفریقات کو ختم کرنے کے لئے مزید ٹیکنالوجیکل اختراعات کی جائیں۔ یہیں پر اختراعات کرنے والوں، ٹیکنالوجسٹ ، حوصلہ مندوں اور پالیسی سازوں کا رول اہم ہے۔

ہم کو کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ توانائی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کے کلیدی شعبوں میں بڑی اختراعات درکار ہیں۔

آج یہاں جمع محققین، پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجسٹ کی حوصلہ فزائی کرتا ہوں کہ  وہ مل کر کام کریں اور ملک کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ ہندوستان کو ایک ایسی طاقت بنائیں جس کو تسلیم  کیا جائے۔ میں یہاں موجود تمام لوگوں کو ایک بہتر مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More