نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ 9 ستمبر 2018 کو لئے گئے تحریری امتحان اور اس کے بعد وزارت دفاع کے سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ لئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی ، نیوی اور ایئرفورس ونگز کے 142ویں کورس اور نول اکیڈمی کیے 104ویں انڈین نول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) جن کا آغاز 2 جولائی 2019 سے ہوگا، میں داخلے کے لئے کامیاب قرار دیئے گئے 520 امیدواروں کی فہرست میرٹ کے حساب سے حسب ذیل ہے۔ مذکورہ کورسوں کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے وزارت دفاع کی ویب سائٹ یعنی
www.joinindianarmy.nic.in,، www.nausena-bharti.nic.in اور www.careerairforce.nic.in.
فہرست کو تیار کرنے کے دوران میڈیکل ایگزامینیشن کے نتائج کو پیش نظر نہیں رکھا گیا ہے۔
سبھی امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے جب تک وہ تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت وغیرہ سے متعلق اپنے دعووں کے ثبوت میں مطلوبہ اسناد پیش نہ کردیں۔ یہ وہ دعوے ہیں جو انہوں نے بھرتی سے متعلق امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل، ایڈیوٹینٹ جنرلس برانچ ، انٹیگریٹیڈ ہیڈ کوارٹر ، وزارت دفاع (فوج) ویسٹ بلاک نمبر III ونگ -1 آر کے پورم ، نئی دہلی ۔110066 سے کیا ہے۔
اگر پتے میں کوئی تبدیلی کا معاملہ ہو تو امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ پتے پر آرمی ہیڈکوارٹر فوراً اس سے مطلع کریں۔ یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in۔ پر بھی دستیاب ہے۔ امیدواروں کے مارکس فائنل رزلٹ کا اعلان ہونے کے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
مزید کسی بھی طرح کی معلومات کے لئے امیدوار کمیشن کے گیٹ ‘سی’کے قریب واقع فیسیلیٹیشن سینٹر پر بذات خود یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/ 011-23381125/011-23098543 پر کسی بھی کام کے دن دس بجے صبح سے شام پانچ بجے کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔
مکمل فہرست کے لئے کلک کریں۔