17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نول اکیڈمی ایگزام نیشن(1) 2019 آخری نتائج کا اعلان

Urdu News

درج ذیل ان 447 امیدواروں کے نام ہیں، جو اس فہرست میں اپنی اپنی لیاقت کے مطابق شامل ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں، جو یوپی ایس سی کے 21 اپریل 2019 کے امتحان اور بعدازاںوزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے اہتمام کیے جانے والے  انٹرویومیں شامل ہوئے تھے۔ان امتحانات کا اہتمام نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی نیوی اور ایئرفورس کے 143ویں کورس اور ہندوستانی بحریہ کے لیے 150ویں نول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی)  میں داخلے کے لیے کیا گیا تھا۔ ان کورسوں کی تدریس 2 جنوری 2020 سے شروع ہوگی۔ مذکورہ بالا کورسوں کے آغاز کی تاریخوں اور دیگر تفصیلات کے لیے وزارت دفاع کے ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.inwww.joinindiannavy.gov.in اور www.careerindianairforce.cdac.in.  پر کلک کریں۔

ان فہرستوں کی تیاری میں طبی جانچ (میڈیکل ایگزام نیشن) کے نتائج شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ ان تمام امیدواروں کی امیدواری وزارت دفاع  کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ،ایڈجیوٹنٹ جنرل برانچ، انٹرگریٹیڈہیدکوارٹرس، ویسٹ بلاک نمبرIII، ونگI-، آرکے پورم، نئی دلی- 110066،میں جمع کی جانے والی، ان کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت وغیرہ کے دعوے کی تصدیقی اسناد پیش کیے جانے سے مشروط ہے۔ بشرطیکہ یہ اسناد اس سے قبل یوپی ایس سی میں جمع نہ کرائی گئی ہو۔

اگر کبھی پتے میں تبدیلی  کی جائے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس کی اطلاع فوری طور اور راست طور سے آرمی ہیڈکوارٹرس کو مذکورہ بالا پتے پر بھیجی جائے۔

یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in.   پر بھی دستیاب ہیں۔ تاہم امیدواروں  کے ذریعے امتحان میں حاصل کیے جانے والے نمبر وں کا اعلان آخری نتائج کے اعلان کے 15 روز بعد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں مزید کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے امیدوارکمیشن کے گیٹ نمبر سی پر موجود فیسیلٹیشن کاؤنٹر سےذاتی طور پر یا ان نمبروں پر 011-23385271/011-23381125/011-23098543  رابطہ کریں۔

Please click here for full list

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More