21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نَوَل اکیڈمی امتحان (1) 2019 – تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نول اکیڈمی کے تحریری امتحان (1) 2019  کے نتائج کی بنیادی پر ، جن کا انعقاد  یونین پبلک سروس کمیشن نے 21 اپریل 2019 کو کیا تھا ، مندرجہ ذیل رول نمبر رکھنے والے  امیدواروں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی  کے فوج ، بحریہ  اور فضائیہ  کے شعبوں کے لئے 143  ویں کورس  اور  انڈین نول اکیڈمی  کے 105 ویں کورس  کے لئے  ، جو  2 جنوری 2020 سے شروع ہوگا ، وزارت دفاع  کے    سروس سلیکشن بورڈ  (ایس ایس بی) کے ساتھ انٹرویو  کے لئے  کوالیفائی کرلیا ہے۔ امیدواروں کے نتائج کمیشن کی ویب سائٹ  : https://upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

ان تمام امیدواروں کی  امیدواری  ، جن کے رول نمبر  فہرست میں شامل ہیں، عبوری ہے۔ امتحانات ان کے داخلے کی شرائط کے مطابق  امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتائج کے اعلان کے دو ہفتے کے اندر انڈین آرمی  کی بھرتی کی ویب سائٹ  :  joinindianarmy.nic.in پر  اپنا آن لائن رجسٹریشن کرالیں۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کو  ایس ایس بی کے انٹرویو کے لئے  سلیکشن سینٹر  اور تاریخوں کا تعین کیا جائے گا، جنہیں ان کی  رجسٹرڈ ای – میل آئی ڈی پر بھیجا جائے گا۔ ایسے امیدوار ، جنہوں نے  پہلے ہی  اس سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کرارکھا ہے ، انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔ کسی قسم کی  پوچھ تاچھ یا لاگ ان کرنے میں پریشانی کے لئے  وہ اپنے مسئلے کو  : dir-recruiting6-mod@nic.in.”پر بھیجیں۔

امیدواروں کی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ  ایس ایس بی کے انٹرویو  کے دوران اپنی عمر اور  تعلیمی لیاقت  کے اصل سرٹیفکٹ متعلقہ سروس سلیکشن بورڈ  (ایس ایس بی)  میں داخل کریں۔ امیدوار اپنے اصل سرٹیفکٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو  نہ بھیجیں۔ مزید معلومات کے لئے  امیدوار  کمیشن کے گیٹ نمبر -سی  کے قریب سہولت کاؤنٹر پر  خود جاکر  یا  کسی بھی کام کے دن صبح 10 بجے سے  شام 5 بجے تک  ٹیلی فون نمبر : 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر کال کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارک شیٹ فائنل ریزلٹ کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر  ڈالی جائیں گی۔ (ایس ایس بی انٹرویو مکمل ہونے کے بعد)  اور  ویب سائٹ پر 30 دن تک دستیاب رہیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More