15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل کیڈٹ کور میں پائے جانے والے خدمت کے جذبے کو تمام تعلیمی اداروں میں لازمی بنادینا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم ونکیا نائیڈو نے  کہا ہے کہ    نیشنل کیڈٹ کور  (این سی سی)  میں پائے جانے والے  خدمت کے جذبے کو   تمام تعلیمی اداروں میں لازمی  بنادینا چاہئے۔   وہ آج نئی دہلی میں   یوم   جمہوریہ  کے   نیشنل کیڈٹ کور   کیمپ  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 جناب نائیڈو نے    کیڈٹوں  کو ان کے جوش و خروش اورتوانائی ،     شاندار ڈرل کے     ان کے  مظاہرہے  اور  ان کے   اعتماد کے لئے مبارک باد دی ہے۔   انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ    جو  اتحاد  اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دے گا ، اسے   ایک قابل یادگار  اور   فیضان بخش    تجربے کے طور پر   کام کرناچاہئے۔  نائب صدر جمہوریہ نے کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ     کیمپ میں      چلائے جانے والی تمام سرگرمیوں   میں  خلوص  اور عہد بندی کے    جذبے سے    شرکت کرکے  کیمپ کا    زیادہ سے زیادہ    فائدہ اٹھائیں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ     اپنے  قیام کے وقت سے   این سی سی نے    جو تربیت فراہم کی ہے   ۔ اس نے   نظم و ضبط ، قیادت ،  رہنمائی   ، ٹیم کے جذنے  ، مہم جوئی   اور  قومی یکجہتی  کی اقدار کی آبیاری  کرنے میں  ایک اہم رول  ادا کیا ہے جس سے  قوم کے  نوجوانوں کی زبردست ترقی ہوئی ہےاور  ا ن کے لئے ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنانے میں   مد د ملی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  یہ کیمپ   نہ صرف ملک کو    بہتر طور پر سمجھنے کا ایک  نادر موقع فراہم کرتا ہے بلکہ    اس سے  کسی بھی شخص کے نقطہ نظر  میں توسیع ہوگی    اور  دوسرے ملکوں   کے ساتھی کیڈٹوں کے ساتھ    دیرپا دوستی کو  مضبوط بنایا جاسکے گا۔

 عالمی بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور سیکولرزم کی  ان    دائمی اقدار  کو اجاگر کرتے ہوئے   جن کی این سی سی نقیب  ہے، جناب نائیڈو نے    ، زلزلے ،  طوفان اور سیلاب جیسی قدرتی آفات  اور بحران   کے زمانے میں این سی سی کیڈٹوں کی طرف سے   کی گئی   بے لوث   خدمات  کی تعریف کی۔

 نائب صدر جمہوریہ نے    سووچھ بھارت ابھیان   ،   ایڈس کے بارے میں آگاہی ،   تعلیم بالغان، جہیز مخالف   ، جذام مخالف اور کرپشن مخالف   مہموں  جیسے   حکومت کے سماجی    پروگراموں کو    چلانے میں     عوام کو   آگاہ کرنے میں    شاندار رول کی بھی تعریف کی۔ این سی سی کیڈٹوں کی طرف سے   کی گئی  سخت محنت پر   مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے   جناب  نائیڈو نے کہا کہ    ان کی کوششوں سے    ہمارے  سماجی  تانے بانے کو   یقیناً   استحکام حاصل ہوگا۔

زندگی کے تمام شعبوں  میں   بہتری کارکردگی دکھانے  پر کیڈٹوں کو مبارک باد دیتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے      این سی سی کیڈٹوں کی   اس   شاندار   کامیابی پرانہیں مبارک باد دی جس کا انہوں نے کھیل کود کے شعبے میں خاص طور پر شوٹنگ میں مظاہر ہ کیا ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ این سی سی    کھیل کود سے وابستہ     افراد کی    آبیاری کا سلسلہ  جاری رکھی گی جس سے    آنے والے برسوں میں    ہمارے    ملک کا سر  فخر سے بلند ہوجائے گا۔

 نائب صدر جمہوریہ نے    یوم جمہوریہ  کے کیمپ میں   کیڈٹوں سے بات چیت کی    اور کیمپ میں ان کی شرکت کی ستائش کی۔   این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل    ، لفٹننٹ جنرل، پی پی ملہوترا ، افسران   اورپانچو ں سے زیادہ کیڈٹوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More