19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا 192 نے ٹول پلاز ہ پر ٹوائلیٹ کی سہولیات فراہم کرائیں

Urdu News

نئی دہلی، ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے  ملک کے 192  ٹول پلازہ پر  ٹوائلیٹ کی سہولیات فراہم کرائی ہیں جبکہ باقیماندہ  180  ٹول پلازہ پر ٹوائلیٹ کی سہولیتں  مارچ  2019 تک فراہم کرادی جائیں گی ۔ حکومت  ہند کے  اہم  ترین  پروگرام سوچھ بھارت مشن کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے   ملک کے  372  ٹول پلازہ  کے دونوں جانب   خواتین اور مردوں کے لئے  الگ الگ  ٹوائلیٹ سہولتیں فراہم کرائی جارہی ہیں ۔  ا کے ساتھ ہی ان ٹول پلازہ پر  کوڑے دان بھی رکھے گئے ہیں  اور  کھلے مقامات پر کوڑا پھیلانے سے روک تھام کے لئے  سوچھتا   کے پیغام کے ساتھ  ہورڈنگ  لگائے جارہے ہیں ۔

          نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے   31-16 جنوری  2017  کے پکھواڑے اور  31-16  جنوری  کے پکھواڑے   منائے ہیں ، جن کے دوران  صفائی ستھرائی کے کام کئے گئے ہیں   اور اب  اس  ادارے نے   سوچھ بھارت مشن کے آخری سال کے دوران  ہر ٹول پلازہ پر  ٹوائلیٹ کی سہولیتوں کی  فراہمی کا نشانہ حاصل کرنے کا نشانہ بنایا ہے ۔  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ان کاموں کی پیش رفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

          31-16 جنوری  2018  کے جاری سوچھتا پکھواڑے کے تحت  سبھی قومی شاہراہو  ں پر واقع   ٹول پلازہ   پر   درج ذیل  سہولیتیں فراہم کرائی جائیں گی ۔

  • ٹول پلازہ پرکھلے میں رفع حاجت کی روک تھا م۔
  • اس پکھواڑے کے دوران سبھی ٹول پلازہ پر  ٹوائلیٹ کی عارضی سہولیتیں فراہم کرائی جائیں گی ۔
  • سوچھتا پکھواڑے کے بارے میں بیداری پر ورکشاپوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔
  • سڑک کے کنارے واقع تمام ڈھابوں میں صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا جائے گا اور انہیں کوڑا کرکٹ سے  پاک رکھا جائے گا۔
  • سڑکوں کی صفائی کے کام / شرم دان   کے لئے  صفائی کی مہم  /  سڑکوں کی صفائی کی زبردست خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔
  • سڑک کی تعمیر کے دوران کم سے کم کوڑا  ہونے کا لحاظ رکھا جائے گا۔
  • کمپنیوں کو  خصوصی سرکلر بھیجے جائیں گے ، جن میں ہدایت کی جائے گی کہ  سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر کے دوران      صفائی ستھرائی   کا معقول نظم رکھا جائے ۔
  • مقامات کی تعمیر کوڑا کرکٹ سے پاک    رکھا جائے گا۔
  • پوسٹروں ، بینروں اور ہورڈنگ     کے ذریعہ  سوچھتا کے پیغامات کی تشہیر کی جائے گی ۔
  • شجر کاری کی جائے گی  اور  پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • میزورم کے جناب اے ذاکیہ نے   اپنے ادبی کاموں  میں    متعدد اہم  امور پرتوجہ مرکوز کی ہے  ۔ انہیں  پدم شری کے اعزازسے نوازے جانے پر مبارکباد !
  • شاہراہوں کے کنارے سے بےکار  پوسٹروں کو   ہٹایا جائے گا کیونکہ ان سے کوڑا پھیلتا ہے اور سڑک استعمال کرنے والے گمراہ ہوتے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More