18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیلم کپور نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی؍ محترم نیلم کپو ر نے آج اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محترمہ نیلم کپور کا تعلق 1982 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس افسران سے ہے۔ اس سے قبل، وہ نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن(این اے سی او) اہم عہدوں پر فائز رہیں اور انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز کے سربراہ، ڈائریکٹوریٹ آف آڈیوویژول پبلسٹی (ڈی اے وی پی) اور ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی(ڈی آئی پی)کے مختلف عہدوں پر کام کیا۔

پی آئی بی میں، پرنسپل ڈائریکٹرجنرل کے طورپر اپنی مدت کار کے دوران محترمہ نیلم کپور نے 2010 میں نئی دہلی میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے میڈیا آپریشنز کے سربراہ کے طورپر کام کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More