16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیول اسٹاف کے سربراہ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی ایڈمرل سنیل لامبا کا دورہ بنگلہ دیش

Urdu News

نئی دہلی۔ نیول اسٹاف کے سربراہ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی ایڈمرل سنیل لامبا بنگلہ دیش کی دعوت پر بنگلہ دیش میں 26 سے 28 نومبر 2017 کے دوران بحر ہند بحریہ سمپوزیم آئی او این ایس) کے تحت بین الاقوامی کثیر جہتی سمندری تلاش اور بچاؤ کی مشق میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

آئی او این ایس اقدامات کی شروعات ہندوستانی بحریہ نے 2008 میں کی تھی جو ایک قابل اعتماد ادارہ کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس میں 23 رکن ممالک اور نو مشاہد ممالک شامل ہیں۔ آئی او این ایس میں سرگرم شراکت کے ساتھ اس کے موجودہ چیئر بنگلہ دیش پہلی آپریشنل مشق جسے آئی او این ایس چارٹر کے تحت اساریکس، نام دیا گیا ہے، کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس مشق کا افتتاح بنگلہ دیش کی وزیراعظم 27 نومبر 2017 کو کوکس بازار میں کریں گی۔ ہندوستانی بحری جہاز رنویر، سہیادری، گھریال اور سکنیا بشمول سمندری گشت کے طیارے بی 81 شرکت کر رہے ہیں۔ مشق کے انعقاد کے علاوہ اائی او این ایس کے غیر معمولی کنکلیو آف چیفس کی میٹنگ (آئی او این سی) جو کہ 26 نومبر کو منعقد ہوگی، میں بھی بحریہ کے سربراہ شرکت کریں گے۔ سی او سی تین آئی او ایس ایس ورکنگ گروپ کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ اائی او این ایس کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کرے گی۔

اس دورہ کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش  کے مابین باہمی بحری تعلقات کو مستحکم کرناہے ساتھ ہی بحری تعاون کے نئے امکانات کی تلاش کرتا ہے۔ ایڈمرل سنیل لامبا بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ کے ساتھ 27 نومبر 2016 کو دو طرفہ گفت و شنید کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More