16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیول بیس پر زیر تربیت افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

Urdu News

نئی دہلی، پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کی شاندار آن بورڈ شپس ٹریننگ کی تکمیل پر 5 دسمبر 2020 کو 98ویں مربوط آفیسر ٹرینیز کورس کی پاس آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کووڈ-19 کے سبب یہ تقریب مختصر لیکن ترغیب افزا رہی۔ جنوبی بحری کمان کے چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ)، وی ایس ایم، این ایم، ریئر ایڈمیرل اینٹونی جارج نے جہازوں پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ ڈویژنوں کے دوران ممتاز زیر تربیت افسروں کو ٹرافیوں سے نوازا۔ یہ کورس 132 زیر تربیت افسروں پر مشتمل تھا، جس میں 114 بحریہ کے، 13 ساحلی حفاظتی دستے اور 5 غیر ملکی زیر تربیت افسران (میانمار کے 2، مالدیپ، سیشلس اور تنزانیہ کے 1-1) شامل تھے۔ کوچی میں واقع پہلا ٹریننگ اسکواڈرن بھارتی بحریہ کے جہازوں تیر، مگر، شاردُل، سجاتا، بھارتی ساحلی حفاظتی دستے کے جہاز سارتھی اور سیل ٹریننگ جہازوں ترنگنی اور سدرشنی پر مشتمل تھا۔

بیسٹ آل راؤنڈ سی ٹرینی کے لئے باوقار چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی اینڈ ٹیلی اسکوپ سب لیفٹیننٹ سشیل سنگھ کو دیا گیا۔ اوور آل آرڈر آف میرٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے کے لئے چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی اینڈ بائینوکولرس سب لیفٹیننٹ ابھیشیک اِنگلے کو دی گئی۔ اسسٹنٹ کمانڈینٹ سونمالے سورج کریشنت کو بیسٹ کوسٹ کارڈ سی ٹرینی کے لئے ڈی جی آئی سی جی ٹرافی دی گئی اور سب لیفٹیننٹ کیشو ستیم کٹّی کو ٹرم آن بورڈ کے دوران پیشہ ورانہ موضوعات میں سب سے زیادہ پیش رفت کے مظاہرے کے لئے ایف او سی – آئی این – سی ایسٹ رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔ سب لیفٹیننٹ دیباشیش سنگھ دیو کو کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ موضوعات میں امتیازی کارکردگی کے لئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ساؤتھ رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔

24 ہفتوں پر مشتمل سمندری ٹریننگ کا آغاز 29 جون 2020 کو ہوا تھا۔ ٹریننگ کے اس مرحلے کے دوران سمندری تربیت حاصل کرنے والوں کو سی مین شپ، نیوی گیشن، شپ ہینڈلنگ آفیسر آف دی واچ / آفیسر آف دی ڈے ڈیوٹیز اور پریکٹیکل ٹریننگ پر زور کے ساتھ تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔ یہ وسیع سمندری ٹریننگ زیر تربیت افسروں کو سازگار تربیتی ماحول میں سمندر کے اوپر سخت و پرمشقت قسم کی زندگی سے روبرو کراتی ہے اور نوجوان افسروں کو اس بات کے لئے تیار کرتی ہے کہ وہ جنگ کے ساتھ ساتھ جنگ سے کمتر درجے کے کاموں کو موثر طریقے سے انجام دے سکیں۔ سمندر میں تربیت حاصل کرنے والوں نے سمندر میں 61 دن گزارے اور بھارت کے مشرقی و مغربی ساحل پر واقع متعدد بندرگاہوں سمیت درۂ ملکا اور سنگاپور کا دورہ کیا۔ زیر تربیت افسروں کو جہازرانی سے متعلق آن بورڈ ٹریننگ تجربات سے بھی واقف کرایا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More