نئی دہلی، ۔ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس وی تارینی 12 دسمبر کی صبح لیٹلٹن کی بندرگاہ سے فاکلینڈ کی بندرگاہ پورٹ اسٹینلے کے لئےروانہ ہوا ۔ آئی این ایس وی تارینی اپنے دنیا بھر کے منفرد سفر کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد 29 نومبر 2017 کو لیٹلٹن پہنچا تھا۔اس جہاز کا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے ۔لیفٹیننٹ کمارنڈر ورتکا جوشی اس کی کمانڈر ہیں ۔ پورے خواتین عملے کے ساتھ جہا زکا پوری دنیا کا یہ سفر تاریخی حیثیت کا حامل ہے ۔اس کے عملے میں لیفٹیننٹ کمانڈر ز پرتبھا جاموا ل ، پی سواتی اور لیفٹیننٹس پی وجیہ دیوی ، بی ایشوریہ اورپائل گپتا شامل ہیں۔
کرائسٹ چرچ کے ڈپٹی میئر جناب انڈریوٹرنر نے لیٹلٹن میں 29 نومبر 2017 کو آئی این ایس وی کا سرکار ی طورسے استقبال کیا۔اس موقع پر اس جہاز کے عملے کا ماؤری کے روایتی طریقے سے بھی جہاز کے عملے کی خواتین کا خیر مقدم کیا گیا ۔
کرائسٹ چرچ سینٹرل کے معزز ممبر پارلیمنٹ جناب ڈنکن ویب نے بھی لیٹنٹن پہنچنے پرا ٓئی این ایس وی تارینی کے عملے کا خیر مقدم کیا۔لیٹنٹن پہنچنے کے بعد اس عملے کی گوناگوں مصروفیتوں میں کرائسٹ چرچ شہر کی مئیر محترمہ لیانے ڈالزل سے ملاقات بھی شامل تھی۔ علاوہ ازیں نیشنل کونسل آف وومین آف نیوزی لینڈ کی جانب سے اس عملے کے ساتھ مذاکرات کے اجتماع کا بھی اہتمام کیا ۔
آئی این ایس وی تارینی کے عملے کو اس استقبالیہ کے دوران متعلقہ دعوے داروں کی بڑی تعداد سے گفتگو کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ یہ استقبالیہ تقریب 30 نومبر 2017 کو ہائی کمیشن کی جانب سے اہتمام کی گئی تھی ، جس میں ممبران پارلیمنٹ ،سرکاری افسران ،کاروباری حضرات ، ماہرین تعلیم ،ہندوستانی برادری کے سرکردہ افراد اور میڈیا کے نمائندوں سمیت تقریباََ 100 سرکردہ شخصیات سے گفتگو کا موقع حاصل ہوا۔
آئی این ایس وی تارینی کے عملے کو کینٹربری میں واقع نول پوائنٹ یاچ کلب اور آر اانسٹی ٹیوٹ نیوزلی لینڈ دیکھنے کا بھی موقع ملا ، جہاں ،
’’نیویکا ساگر پریکرما ‘‘ کا ایک پریذیٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تارینی کے عملے نے روایتی ماؤری کلچر سینٹر ، ’’ ریہوا مارے بھی دیکھا ۔ اس عملے کے لئے کرائسٹ چرچ کے قریب واقع بعض تفریقی مقامات لے جائے جانے کا بھی انتظام کیا گیا،جس میں ہان مر ہاٹ اسپرنگ اور فرانسیسی ہاربر بھی دیکھا ۔
آئی این ایس وی تارینی کے سفر لیٹنٹن کو نیوزی لینڈ کے اخبارات ،الیکٹرانک میڈیا اور مقامی میڈیا نے خاصی اہمیت سے پیش کیا گیا۔