نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 3 اکتوبر 2018 کو مدھیہ پردیش کے نیپا نگر میں واقع سرکاری دائرہ کار کی نیوز پرنٹ کمپنی نیپا لمیٹیڈ کے احیا اور مل ڈیولپمنٹ پلان (آر ایم ڈی پی) کے لئے 469.41 کرو ڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکج میں آر ایم ڈی پی کی تکمیل کے لئے کمپنی کے حصہ کے طور پر 277 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اس سے کمپنی کی سالانہ پیداوار ی صلاحیت موجود ہ سالانہ 3000 میٹرک ٹن کی صلاحیت بڑھ کر سالانہ 100000 میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ پیداوار میں تنوع آئے گا۔ پیداوار کے معیار میں بہتری آئے گی۔ اس سے نیپا لمیٹیڈ کی پیداوار کو بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ آر ایم ڈی پی کے ایک سال کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔
کمپنی کے ملازمین کی تنخواہ اور اجرتوں کی ادائیگی کے لئے 101.58 کروڑ روپے کے قرض کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تقریباً 400 ملازمین کی رضاکارانہ سبکدوشی اسکیم (وی آر ایس) کے لئے 90.83 کروڑ روپے کی رقم بھی منظور کی ہے۔ مناسب وقت کے اندر آر ایم ڈی کی تکمیل کے بعد نیپا لمیٹیڈ سےاہم سرمایہ کاری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
آر ایم ڈی پی کی تکمیل نیپا لمیٹیڈ کو اپنی پیداوار میں تیزی لانے اور اپنی پیداوار میں تنوع لانے میں مدد ملے گی۔ نیز مدھیہ پردیش کے قبائلی بیلٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
نیپا لمیٹیڈ ، مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں واقع صف اول کی نیوز پرنٹ کمپنی ہے۔ نیپا لمیٹیڈ کا قیام 1947 میں عمل میں آیا تھا اور یہ 1981 تک ہندستان میں واحد نیوز پرنٹ مینو فیکچرنگ اکائی تھی۔