20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیپا وائرس کے بندوبست کے لئے کیرل حکومت کو مکمل تعاون کی جے پی نڈا کی یقین دہانی، وبا کی جانچ پڑتال کے لئے کثیرانضباطی مرکزی ٹیم روانہ کی

Urdu News

نئی دہلی، کیرالہ کے کوژی کوڈ میں نیپا وائرس کے  متعدد معاملات سامنے آنے اور اس کی وجہ سے اموات کی خبریں ملنے کے پس منظر میں صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے کیرالہ حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ایک کثیر انضباطی مرکزی ٹیم کو فوراً ضلع کا دورہ کرنے اور ریاست کے ساتھ تعاون کرنے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ٹیم آج کیرالہ پہنچے گی۔

مرکزی وزیر صحت نے جنیوا سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے جناب الفونس اور کیرالہ کی وزیر صحت محترمہ کے شیلجا  سے بات کی ہے اور انہیں مرکز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ میں نے ریاستی حکومت کی مدد کرنے اور ضروری قدم اٹھانے کے لئے ایک مرکزی ٹیم بھی روانہ کی ہے۔

وزیر صحت  کی ہدایت پر صحت و کنبہ بہبود کی سیکریٹری محترمہ پریتی سودن نے بھی کیرالہ کے پرنسپل ہیلتھ سیکریٹری سے بات چیت کی  اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

مرکزی ٹیم میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجیت کے سنگھ، این سی ڈی سی ، کے شعبہ ایپی ڈیمیولوجی کے صدر ڈاکٹر ایس کے جین، ایمرجنسی میڈیکل ریلیف(ای ایم آر) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی روندرن ،این سی ڈی سی کے شعبہ زونوسس کے صدر ڈاکٹر نوین گپتا، دو کلینیشین اور مویشی پروری کی وزارت سے وابستہ ایک ماہر شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More