17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیچرو پیتھی مستقبل کا حفظانِ صحت نظام

Urdu News

نئی لّی: نیچرو پیتھی کے بارے میں ایک مستقبل  کے حفظانِ صحت نظام اور گاندھیائی فکر  سے مطابقت  رکھنے والے  صحت نظام کے بڑھتے ہوئے تصور   سے متعلق سرگرمیاں نیچرو پیتھی   کے دن   2020 کی اہم  سرگرمیاں رہیں ۔ اس موقع پر منعقد  ورچوول پروگرام میں آیوش کے  مرکزی وزیر شری پد یسو نائک   ، آیوش کے سکریٹری   ودیا راجیش  کوٹیچا   ، یو جی سی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بھوشن پٹوردھن   نے شرکت کی ۔

          نیچرو پیتھی کا دن  ملک میں ہر سال  18 نومبر کو  منایا جاتا ہے ، جس دن  مہاتما گاندھی   نیچر کیور فاؤنڈیشن ٹرسٹ  کے   تا حیات رکن  بنے تھے اور  انہوں نے  ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ گاندھی جی کو   بھارت میں   نیچرو پیتھی کا بانی سمجھا  جاتا ہے  ، جن کی  کوششوں سے   ، جو یوروپ میں   شروع کی گئی تھیں ، یہ بھارت میں بھی مقبول ہوئی ہے ۔

          یوگا  اور نیچرو پیتھی میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل   ( سی سی آر وائی این ) کے ذریعے  دو روزہ  تیسرے  نیچرو پیتھی ڈے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں  بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔  اپنی افتتاحی تقریر میں   جناب نائک نے  صحت سے متعلق  مہاتما گاندھی کے تصور  کا ذکر کیا اور  قومی اہم دھارے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باپو کے  الفاظ  آج بھی ، خاص طور پر کووڈ – 19 کے دور میں بھی پوری اہمیت کے حامل ہیں ، جس میں  ذاتی صفائی ستھرائی   ، مقوی غذا اور طرز زندگی کو  سب سے زیادہ  اہمیت دی گئی ہے ۔ آیوش کے سکریٹری  جناب ودیا راجیش کوٹیچا نے اپنی تقریر میں  نیچرو پیتھی کو فروغ دینے کے لئے  وزارت کی  جاری  کوششوں پر روشنی ڈالی  ، جس میں اعلیٰ معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنا اور ریگولیٹری  نظام  قائم کرنا شامل ہے۔

          پُنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچرو پیتھی ( این آئی این ) نے بھی ایک بڑی  تقریب کا انعقاد کیا ۔  ان تقریبات میں  کووڈ – 19 کے خلاف جن آندولن ، قوت مدافعت اور  پرورش میں نیچرو پیتھی کے ذریعے توانائی کے لئے آیوش جیسے موضوعات کا انتخاب کیا گیا ۔

          نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچرو پیتھی نے 2 اکتوبر ، 2020 ء سے 48 دن تک 48 ویبینار کی ایک بڑی سیریز کا انعقاد کیا  ، جس کا اختتام  نیچرو پیتھی ڈے پر ہوا ۔ ان ویبینار کا مقصد حفظانِ صحت کے پیشہ ور افراد کو صحت اور   صحت  کو بر قرارکھنے  سے متعلق مختلف پہلوؤں  کے بارے میں مہاتما گاندھی کی  دور اندیشی کو اجاگر کیا گیا ۔  ان ویبینار کا انعقاد  گاندھیائی مطالعے کے لئے  گاندھی ریسرچ  فاؤنڈیشن سینٹر  ، گاندھی بھون ، گاندھی سمارک ندھی وغیرہ کے اشتراک سے کیا گیا ۔

          آیوش کی وزارت کے سکریٹری ودیا راجیش کوٹیچا  نے  ملک بھر میں نیچرو پیتھی  کا استعمال کرنے  والوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں  اور آیوش کے دیگر نظام کے ساتھ  نیچرو پیتھی کو مربوط کرنے  کے امکانات تلاش کرنے کے لئے  نسرگ گرام پروجیکٹ   کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

          آیوش کے وزیر  جناب شری پد یسو نائک نے  ایک ویڈیو  پیغام کےذریعے  ای – ایوینٹ میں شرکت کی اور  پچھلے سال پُنے کے گوہے بدرک  میں شروع کئے گئے  قبائلی پروجیکٹ سمیت  این آئی این کی کوششوں کی ستائش کی ۔  انہوں نے کہا کہ نیچرو  پیتھی   کے فوائد   کو حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

          یو جی سی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بھوشن پٹوردھن  نے  ملک کے  نیچرو پیتھی  کے ڈاکٹروں پر زور دیا    کہ  وہ  ایک بہت بڑے ویژن کے ساتھ نیچرو پیتھی کا  بھارت ماڈل تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کا دور پیتھو لوجی کا نہیں بلکہ فیزیو لوجی کا ہوگا ۔ دواؤں کے ذریعے صحت  ایک  مبہم معاملہ ہے اور آنے والے برسوں میں یہ نیچرو پیتھی پر  زیادہ منحصر ہو گا ۔ لوگوں کی ذہنیت  میں  تبدیلی کے بغیر  کرۂ ارض دن بہ دن  بیمار ہوتا جائے گا ۔ اس لئے  نیچرو پیتھی کے علاج  کا اختراعی  اور نیا ماڈل  آج کی ضرورت ہے  ، جو جدید سائنس  سے مربوط ہو سکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More