نئی دہلی؛ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کل شام جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک عام تقریب کے دوران وائبرنٹ کھیلو انڈیا لوگو کا آغاز کیا۔ اس لوگو میں تازگی ، چستی اور زندگی کی طاقت کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اس لوگو میں صحت اور مقابلہ کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نئے ہندوستان کے ویژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جانب ہم تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھیلو انڈیا کے فروغ کے لیے اس قومی پروگرام کو کھیل میں عوامی شرکت اور بہتری کے مقاصد کے حصول کے لیے لمبا سفر طے کرنا ہے۔ عزت مآب وزیراعظم ہندوستان کا مستقبل کھیل کو ایک کلچر کے طور پر اپناتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی ضرورت کے موافق اپنے کو ڈھالنے میں دیکھتے ہیں۔