19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمرل اتل کمار جین نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ای این سی کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی۔ وائس ایڈمرل اتل کمار جین، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے آج 30مئی 2019 کو یہاں بحریہ کے اڈے میں منعقدہ ایک شاندار پریڈ میں وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی سے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف(ایف او سی۔ان۔سی) مشرقی بحری کمان (ای این سی) کے طور پر عہدے کی ذمہ داری لی۔وائس ایڈمرل جین نےپریڈ کا جائزہ لیا اور  مشرقی بحری کمان کے مختلف جہازوں  اور تنصیبات سے آنے والے  بحریہ کے ملازمین کی پلٹنوں کا جائزہ لیا۔ اس تقریب میں آبی جہازوں، آبدوز کشیتوں اور تنصیبات کے تمام فلیگ آفیسروں  اور کمانڈنگ آفیسروں نے شرکت کی۔ وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ ایف او سی۔ ان۔ سی کے عہدے کو چھوڑ کر 31مئی 2019 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہونے کی وجہ سے چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وائس ایڈمرل اتل کمار جین کو جولائی 1982 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے سینک اسکول ریوا، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (پونے)، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ویلنگٹن) کالج آف نویل وارفیئر(ممبئی) اور نیشنل ڈیفنس کالج (پریٹوریہ، جنوبی افریقہ) میں تعلیم وتربیت حاصل کی۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (دہلی) سے گریجویشن کیا اور مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

وائس ایڈمرل اتل کمار جین توپ خانے اور میزائل کے ماہر ہیں۔ انہوں نے اپنے 37 سالہ کریئر کے دوران مختلف آپریشنل، اسٹاف اور کمان سے متعلق عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئی این ایس نرگھات (میزائل بوٹ) آئی این ایس کھکری (میزائل کورویٹ) آئی این ایس راجپوت (ڈسٹرائر) اور ملک کے اندر تیار ہونے والے ڈسٹرائر آئی این ایس میسور کی کمان سنبھالی ہے۔ وہ آئی این ایس برہمپتر پر کمیشنگ ایگزیکٹو آفیسر  اور وشاکھاپٹنم میں ایسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر  کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہے۔ ساحل پر ان کی تقرری  انٹگریٹڈ ہیڈ کوارٹرس ، وزارت دفاع(بحریہ) نئی دہلی میں ڈائریکٹر نیول انٹلی جینس (پروٹوکول) ڈائریکٹر فارن لائزن اور پرنسپل ڈائریکٹر اسٹاف ریکوائرمنٹ کے طور پر بھی ہوئی ہے۔

فلیگ رینک پر اکتوبر 2011 میں ترقی ملنے کے بعد ان کو فرسٹ فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا کے طور پر مقرر کیاگیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی اور چیف آف اسٹاف، ایچ کیو ایس این سی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ یکم اپریل 15 کو کنٹرولر پرسنل سروسز (سی پی ایس) کے عہدے سے انہیں وائس ایڈمرل  کے رینک پر ترقی دی گئی۔ فروری 2016 سے دسمبر 2017 تک وہ چیف آف اسٹاف، ایچ کیو ای این سی رہے اور سی۔ان۔ سی کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل نئی دہلی میں انٹگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ڈپٹی چیف رہے۔ ان کی نمایاں خدمات کے لئے 2019 میں انہیں وششٹ سیوا میڈل اور 2015 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More