17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمرل انل کمار چاولہ نے ایس این سی کمانڈ کا عہدہ سنبھا لا

Urdu News

نئی دلّی: وائس ایڈمرل انل کمار چاولہ ، اے وی ایس ایم

این ایم ، وی ایس ایم نے 31 جولائی ، 2018 کوجنوبی نیول کمانڈ ( ایس این سی ) کے 28 ویں فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کا عہدہ سنبھال لیا ۔ ایڈمرل موصوف نے یہ عہدہ وائس ایڈمرل آے آ رکروے ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم کی جگہ سنبھالا ہے جو کہ 38 سال کی اپنی شاندار خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں ۔ وائس ایڈمرل چاولہ اس سے قبل نئی دلّی میں واقع وزارت دفاع کے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹرز میں چیف آف پرسونل ( عملہ )کے عہدے پر تعینات تھے ۔

مسلح پلاٹونوں اور 50 جوانوں سمیت 16 پلاٹوں نے اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا ،جس میں دونوں ایڈمرل صاحبان نے شرکت کی ، جنرل سیلوٹ اور’’ مارچ ان ریویو آرڈر‘‘ کے ساتھ اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ دونوں فلیگ افسران نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کے دفتر میں فرائض منصبی کی ذمہ داریاں سنبھالنے اور حوالے کرنے کا روایتی عمل دوہرایا ۔اپنی روانگی سے قبل وائس ایڈمرل کرے نے میڈیا کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے مختلف قدرتی آفات میں انسانی امداد کے ضمن میں کارکردگی پر طمانیت کا اطہار کیا ۔

اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سونپنے کے عمل کی تکمیل کے بعد ، وائس ایڈمرل کروے نے یونٹوں کے سربراہان ، کمانڈنگ افسران ، چیف اسٹاف افسران آف ہیڈ کوارٹرز ، ایس این سی اور دیگرسینئرافسران کے ذریعے دیئے گئے الوداعیہ میں شرکت کی ۔ روانگی کے وقت انہیں افسران اور کمانڈ کے ملاحوں کے ذریعہ روایتی ’’ تین جیس ‘‘ دیئے گئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More