16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی نے ڈائرکٹر جنرل نیول آپریشنس کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، وائس ایڈمیرل ا یم اے ہیمپی ہولی اے وی ایس ایم، این ایم نے آج ڈائرکٹر جنرل نیول آپریشنس کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے گریجویشن کیا تھا اور انہیں یکم جولائی 1985 میں ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکیٹیو برانچ میں کمیشن ملا تھا۔

فلیگ آفیسر ،آبدوز شکن وار فیئر (جنگ) میں ماہر ہیں اور انہوں نے جہاز کے اندر اور ساحل پر بھی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اپنے کریئر کے ابتدائی برسوں میں انہوں نے آئی این  جہازوں، جیسے  ہیم گیری، اگرے اور گنگا میں اے ایس ڈبلیو ماہر افسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجادم دیں۔ انہوں  اے ایس ڈبلیو اسکول میں ایک انسٹرکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئی این ایس ناشک (میزائل جہاز) آئی این ایس ماگر  (لینڈنگ شپ ٹینک ۔ لارج) اور آئی این ایس تلوار (اسٹیلتھ فرائی گیٹ)  سمیت جہاز میں کمانڈ کی۔ وہ  آئی این ایس کھوکری (میزائل کورویٹ) کے سکینڈ۔ ان کمانڈ رہے۔ انہوں نے دو سال تک نیشنل کوسٹ گارڈ، ماریشس میں کمانڈ کی۔ وہ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی اور آئی این ایس من ڈوی کے کامنڈنگ افسر بھی رہے۔ ان کی اسٹاف تقرریوں میں نیول (بحری) ہیڈکوارٹرس میں ڈائرکٹوریٹ آف پرسنل میں جوائنٹ ڈائرکٹر فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ کے لئے بحری مشیر ،ممبئی کے نیول وار کالج میں سینئر ڈائرکٹنگ اسٹاف اور نیول ہیڈکوارٹر میں پرنسپل اسٹاف ریکوائرمنٹ شامل ہے۔

فروری 2015 میں ایئر ایڈمرل کے رینک کے لئے ترقی پر وہ اسٹیٹ چیف آف پرسنل (انسانی وسائل کے فروغ) کی حیثیت سے مقرر کئے گئے اور بعد میں 16 اکتوبر کو فلیگ آفیسر سمندری تربیت کی حیثیت سے مقرر کئے گئے۔ بعد میں انہیں 18 جنوری کو فلیگ افسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔

ایڈمرل نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور نئی دہلی کے پروقار نیشنل ڈیفنس کالج سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ 2011 میں ناؤ سینا میڈل سے بھی نوازے گئے اور 2019 میں اتی وشیشٹ سیوا میڈل سے بھی سرفراز کئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More