17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ودھان سودھا کی 60 ویں سالگرہ پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے صدر جمہوریہ ہند کا خطاب

President of India addresses members of Karnataka Legislature on 60th anniversary of VidhanaSoudha
Urdu News

نئی دہلی۔ ۔صدر جمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے، آج ،بنگلورو میں ،ودھان سودھا کے 60 سال پورے ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی (جشن الماسی) تقریبات ’وجرمہوتسو‘ میں شرکت کی اور کرناٹک اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم محض اس عمارت (ودھان سودھا) کی 60ویں سالگرہ نہیں منارہے ہیں بلکہ دونوں ایوانوں میں بحث ومباحثے ، بلوں اور پالیسیوں کی منظوری کی ڈائمنڈ جوبلی بھی منارہے ہیں ، جن سے کرناٹک کے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔ اسمبلی کے دونوں ایوانوں نے مشترکہ طور پر اور اجتماعی طور پر کرناٹک کے عوام کی خواہشوں اور امنگوں کی نمائندگی کی ہے۔ نہ صرف یہ کہ دونوں ایوانوں نے کنّاڈیگا عوام کے نظریات ، مثبت سوچ ، توانائی اور فعالیت کی نمائندگی بھی کی ہے۔ یہ عمارت کرناٹک میں عوامی خدمات کی ایک تاریخی یادگار ہے۔ دونوں ایوانوں کی کارروائیوں میں سیاست کی جن عظیم شخصیتوں نے حصہ لیا وہ سبھی یہاں ملاقاتیں کرتی تھیں۔ ان شخصیتوں نے بہت سی یادگار تقریریں کی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کرناٹک کے خواب صرف کرناٹک کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہ خواب پورے بھارت کیلئے ہیں۔ کرناٹک بھارتی معیشت کا ایک انجن ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا بھارت ہے جو اپنی ثقافت اور لسانی امتیاز کھوئے بغیر ملک کے نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ یہ نوجوان یہاں علم اور روزگار کے لئے آتے ہیں اور یہاں یہ لوگ جسمانی اور ذہنی محنت کرتے ہیں اور یہاں سے سبھی لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قانون ساز عوامی خدمت گار بھی ہیں اور قوم کے معمار بھی ہیں۔ یقیناً ہر وہ شخص جو اپنے فرائض ایمانداری اور خود کو وقف کرتے ہوئے انجام دیتا ہے ، وہ قوم کا معمار ہے۔ جو لوگ اس عمارت کو برقرار رکھتے ہیں وہ قوم کے معمار ہیں۔ جو اس عمارت کی حفاظت کرتے ہیں وہ قوم کے معمار ہیں۔ یہ عام شہریوں کی کوششیں ہیں جنہوں نے روز مرہ کا کام تندہی سے کیا ہے جس کی وجہ سے قوموں کی تعمیر ہوتی ہے جب قانون ساز ارکان ودھان سودھا میں بیٹھتے ہیں اور کام کرتے ہیں تو انہیں اعتماد ہوتا ہے کہ وہ اسے نہیں بھولیں گے اور اس سے لگاتار جذبہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم قانون سازیہ کے تینوں پہلوؤں سے واقف ہیں کہ یہ مباحثے ،انحراف اور قطعی فیصلوں کی جگہ ہے اور اگر ہم چوتھے پہلو وقار کو بھی اس میں شامل کرلیں تو پانچواں عنصر جمہوریت بھی ایک حقیقت بن جائے گا۔ قانون سازیہ کرناٹک کے عوام کی خواہشوں، امنگوں اور امیدوں کا ایک مجسم نمونہ ہے جو سیاسی عقائد ، ذات پات اور مذہب ، صنف یا زبان سے قطع نظر ہے۔ اس میں قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کی اجتماعی دانشمندی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے عوام کے خوابوں کو پورا کرسکیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل ہی ہے جو جمہوریت کے مقدس مندروں کے طور پر کام کرتی ہیں اور سیاسی اور پالیسی کے عمل کی سطح کو اوپر اٹھانے میں تعاون دیتی ہیں۔ کرناٹک کے عوام کے نمائندے کے طور پر دونوں ایوانوں کے ارکان کی، یہاں پر خصوصی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے قانون ساز ارکان سے کہا کہ وہ اس ڈائمنڈ جوبلی کا جشن محض قابل فخر ماضی کے طور پر نہ منائیں بلکہ ایک عظیم مستقبل کے تئیں اپنے عزم کے طور پر بھی منائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More