19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘ورچوئل ریالیٹی سینٹر’’ایک حقیقت ہے جس سے اندرون ملک جنگی جہازوں کا ڈیزائن تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل  سنیل  لامبا  پی وی ایس ایم ،اے وی ایس ایم ،اے ڈی سی نے آج ڈائریکٹریٹ   آف نیول ڈیزائن  ( سرفیس شپ گروپ) میں پہلے  ورچوئل ریالیٹی سینٹر (وی آر سی) کا افتتاح کیا۔  یہ مرکز   ہندستانی بحریہ کی    اندرون ملک   جنگی جہازوں کا ڈیزائن تیار کرنے کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرے گا۔  اس کے علاوہ  یہ   مرکز  ‘‘میک ان انڈیا’’ پروگرام کے تحت  جنگی جہازوں کی  تعمیر میں   زبردست  امداد دے گا  اور  خود کفالت میں اضافہ کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران  ایڈمرل لامبا نے  ڈیزائن کا تصور پیش کرنے اور اس پروجیکٹ کو بروئے کار  لانے کے سلسلہ میں  ڈائریکٹوریٹ کی  انتھک کوششوں  ، وسیع النظری اور  اقدامات کی تعریف کی۔  اس پروجیکٹ سے ڈیزائن تیار کرنے والوں  اور اسے استعمال کرنے والوں  کے درمیان مسلسل    رابطے  اور تال میل کی  سہولت حاصل ہوگی جس سے جنگی جہازوں کے  ڈیزائن وغیرہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈائریکٹریٹ آف نیول ڈیزائن (سرفیس شپ گروپ) نے 1960 کی دہائی میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا اور اس  وقت سے اب تک اس نے   ہندستانی بحریہ  کی  جنگی جہاز کی  ڈیزائن سازی اور تعمیر   کی صلاحیتوں میں   اضافہ کے معاملے میں ایک بڑ ارول ادا کیا۔

ہمہ مقصدی ٹیم نے    بڑی کامیابی کے ساتھ 19 جنگی جہازوں کے ڈیزائن   تیار کئے ہیں جن پر اب تک  90 پلیٹ فارم  سے زیادہ تعمیر کئے  جاچکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More