نئی دلّی: مرکزی وزارتِ داخلہ کے تحت سائبر کوآرڈینیشن سینٹر ( سائیکورڈ ) نے پرائیویٹ افراد کے ذریعے زُوم میٹنگ پلیٹ فارم کے محفوظ استعمال کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم سرکاری عہدیداروں / افسران کے ذریعے سرکاری مقاصد کے استعمال کے لئے نہیں ہے ۔
اس ایڈوائزری میں انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم ( سرٹ – اِن ) کے ذریعے جاری کردہ پہلی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زُوم ایک محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے ۔ اس میں پرائیویٹ افراد کے تحفظ کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں ، جو پرائیویٹ مقاصد کے لئے، اِس پلیٹ فارم کو اب بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
اس ایڈوائزری کا مقصد زُوم کانفرنس روم میں کسی غیر مجاز شخص کے داخلے کو روکنا اور کانفرنس میں شامل دوسرے یوزرس کے ٹرمنلس پر ہونے والے حملوں کو روکنا ہے ۔
دستاویز میں افراد کے ذریعے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کی تفصیلات دیئے گئے لنک میں شامل ہیں ۔ Link